رورل ہیلتھ اینڈ ٹریننگ سنٹر پر عالمی یومِ صحت منایا گیا

Doctors-of-Community
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے ذریعہ گود لئے گئے جواں بلاک میں واقع رورل ہیلتھ اینڈ ٹریننگ سنٹر (آر ایچ ٹی سی) پرعالمی یومِ صحت منایا گیا۔ اسی کڑی میں گڑھیا بھوجپور گاؤں میں صحت عامہ کے موضوع پر ایک مذاکرہ کا انعقاد کیا گیا جس میں سبھی کو علاج کے دائرہ میں لانے پر زور دیا گیا۔ اس موقع پر دیہی عوام کو یونیورسل ہیلتھ انشورنس اسکیم، پردھان منتری بیمہ یوجنا، راشٹریہ سواستھ بیمہ یوجنا، عام آدمی بیمہ یوجنا وغیرہ کے بارے میں بتایا گیا۔
پروگرام میں اِنٹرن ڈاکٹر کرانتی، ڈاکٹر کُنال، ڈاکٹر اسد، ڈاکٹر انوبھو، ڈاکٹر خوشبو، ڈاکٹر جہاں آرا اور ڈاکٹر آکاش کے ساتھ اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر تبسم نواب کی قیادت میں ایم ایس ڈبلیو کے طلبہ ذکیہ، توصیف، دانش اور عامر نے بھرپور تعاون کیا۔ جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج کے شعبۂ کمیونٹی میڈیسن کے صدر پروفیسر ایم اطہر انصاری اور آر ایچ ٹی سی کی انچارج ڈاکٹر عظمیٰ ارم نے عالمی یوم صحت منانے پر زور دیتے ہوئے اس کی اہمیت بیان کی۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *