غازی آبادمیں میٹروسائٹ پربڑا حادثہ

metro
دہلی سے متصل ضلع غازی آبادکے تھانہ صاحب آباد علاقے میں آج صبح اس وقت بھگدڑ مچ گئی جب لوگوں نے زیرتعمیردہلی میٹروریلوے کارپوریشن(ڈی ایم آرسی) کاپل گرنے کی خبرسنی کہ میٹروسائٹ پربڑاحادثہ ہوگیا۔میٹروکی زیرتعمیرسائٹ پر لوہے کا بڑا گارڈر ایک آٹورکشہ پرگرگیا۔آٹومیں سوار 5لوگ اس حادثے میں زخمی ہوگئے ۔ایک خاتون کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔اسے دہلی کے جی ٹی بی اسپتال ریفرکیاگیاہے۔حادثہ کے فوراً بعد ڈی ایم آرسی نے ایک بیان جاری کیاہے۔اس میں کہاگیاہے کہ صبح دس بجے موہن نگرمیٹرواسٹیشن کے تحت دلشاد گارڈن -نیوبس اڈہ کاریڈورکے پاس یہ حادثہ ہواہے۔بیان میں کہاگیاہے کہ اورتفصیل کا انتظارکیاجارہاہے۔ حادثہ کن وجوہات سے ہوا، اس کی جانچ کی جارہی ہے۔حادثہ میں کچھ لوگوں کے زخمی ہونے کی خبرہے۔موقع پرچیف پروجیکٹ منیجر ،جنرل منیجراورسیکوریٹی اہلکارموقع پرپہنچ گئے ہیں۔
بہرکیف یہ حادثہ دہلی میٹروکے نعرے سب سے پہلے سیکوریٹی کی پول کھولتاہے۔عیاں رہے کہ غازی آباد میں میٹروکاکام بہت تیزی سے چل رہاہے۔ رات اوردن میٹروکے افسران اس کام کوجلد کرانے کیلئے لگے ہوئے ہیں۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *