چیک باؤنس معاملہ:راجپال یادوکو6مہینے کی سزا

rajpal-yadav
چیک باؤنس معاملے میں بالی ووڈ کے مزاحیہ اداکار راجپال یادو کودہلی کی کڑکڑڈوماکورٹ نے 6مہینے کی جیل کی سزاسنائی ہے۔ حالانکہ،انہیں کورٹ سے ضمانت مل گئی ہے۔راجپال یادو کوساڑھے تین لاکھ روپے نجی مچلکے پرکڑکڑڈوماکورٹ سے ضمانت ملی ہے۔
عیاں رہے کہ راج پال یادو اوران کی بیوی رادھا یادو اوران کی کمپنی کے خلاف چیک باؤنس کے سات معاملوں میں آج کورٹ نے فیصلہ سنایاہے۔عیاں رہے کہ اس معاملے میں کورٹ نے ان کی بیوی کوقصوروارقراردیاتھا لیکن ان کی سزاکولیکرابھی کوئی جانکاری سامنے نہیں آئی ہے۔ فیصلے کے مطابق، کل سات چیک باؤنس ہوئے ہیں۔ایسے میں فی چیک 1.6کروڑروپے کا ہرجانہ دینے کا بھی کورٹ نے حکم دیاہے۔خیال رہے کہ دہلی کی کڑکڑڈوما عدالت نے 13اپریل کوراج پال یادو،ان کی بیوی اوران کی کمپنی کوقصوروارقراردیاتھا۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *