سلمان خان کوملی بیرون ممالک جانے کی اجازت

salman-khan
بالی ووڈ کے معروف دبنگ سپراسٹارسلمان خان کوایک اوربڑی راحت ملی ہے۔دراصل ادکارسلمان خان نے جودھپوراورضلع سیشن کورٹ میں عرضی داخل کرکے چاربیرون ممالک میں جانے کی اجازت مانگی تھی۔کورٹ نے سلمان خان کوبیرون ممالک جانے کی اجازت دے دی ہے۔ اب سلمان خان 25مئی سے 10جولائی کے بیچ کناڈا، امریکہ اورنیپال جاسکتے ہیں۔
غورطلب ہے کہ کالاہرن معاملے میں سلمان کو5اپریل کوپانچ سال کی سزاسنائی گئی تھی۔ دودن جیل میں رہنے کے بعد ضلع سیشن کورٹ نے ضمانت دے دی تھی۔ سلمان کوجن شرطوں پرضمانت دی گئی تھی ان میں سے ایک یہ بھی تھا کہ وہ کورٹ کوبغیربتائے ملک سے باہرنہیں جاسکتے ہیں۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *