اے ٹی ایم میں کیش نہیں،ملک کے کئی شہروں میں نوٹ بندی جیسے حالات

atm
ملک میں ایک بارپھرنوٹ بندی جیسے حالات نظرآرہے ہیں۔ملک کی کچھ ریاستوں اورکئی شہروں میں اے ٹی ایم کیش نہیں نکل رہاہے۔ نقدی کی قلت کی خبریں ہیں۔ کئی چھوٹے شہروں میں اے ٹی ایم خالی ہیں اور باہر ’نو کیش‘کا بورڈ لگا ہے۔دہلی میں بھی کچھ اے ٹی ایم میں ایسے ہی صورتحال ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق، کئی جگہوں پر توایساہورہاہے کہ موبائل پرروپے نکاسی کا میسیج تک آرہاہے اورروپے نہیں نکل رہے ہیں۔اتناہی ای میل کے ذریعہ بھی میسیج جارہاہے لیکن پیسے نہیں نکلے ہیں۔اترپردیش سے لے کر بہار، گجرات، جھارکھنڈ اور مدھیہ پردیش کے شہری اور دیہی علاقوں میں اے ٹی ایم میں رقمنہ ہونے کی شکایتیں آ رہی ہیں۔ کچھ لوگ کہتے ہیں کہ نوٹ بندی جیسے حالات ان کے علاقے میں نظر آنے لگے ہیں۔بتایاجارہاہے کہ کئی بینکوں کی شاخوں سے بھی لوگوں کومایوس ہوکرلوٹناپڑرہاہے۔
دوسری جانب وزیرخزانہ کاکہناہے کہ نقدی کی کوئی قلت نہیں ہے، یہ الگ بات ہے کہ کہیں کم ہے توکہیں زیادہ ہے۔ انہو ں نے کہاکہ دوتین دن میں سب ٹھیک ہوجائے گا۔بہرکیف نقدی کو لے کر دقت کیوں ہو رہی ہے اس سلسلہ میں ریزرو بینک نے کوئی سرکاری بیان جاری نہیں کیا ہے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *