چارسالہ بچے کی ماں بنیں یوپی ایس سی ایگزام میں سیکنڈ ٹاپر

anu-kumari
یہ کہنابھی بالکل غلط نہیں ہوگا کہ ہریانہ کی بیٹیاں کھیلوں میں ہی نہیں بلکہ پڑھائی میں بھی اول ہیں۔دراصل یونین پبلک سروس کمیشن(یوپی ایس سی)2017کے نتائج کا اعلان 27اپریل کوکردیاگیاہے۔اس امتحان میں حیدر آباد کے انودیپ دوری شیٹی نے ملک بھر میں ٹاپ کیا ہے۔وہیں یوپی ایس سی ایگزام ہریانہ کی رہنے والی شادی شدہ انو کمار ی نے دوسرا مقام حاصل کیا ہے۔انوکایہ چوتھا اٹیمپڈ تھا، اس سے پہلے یوپی ایس سی ایگزام میں انوکماری نے صرف کچھ ہی نمبررینک نہیں کرپائی تھی ۔لیکن اس باریوپی ایس سی ایگزام میں ہریانہ کی بہونے کمال کردکھایاہے۔بہرکیفانوہریانہ کی رہنے والی ہیں اوروہ شادی شدہ ہیں اوران کا چارسال کا ایک بیٹا بھی ہے۔انو نے دہلی یونیورسٹی سے فزیکس آنرس میں گریجویشن کی ہے اورآئی ایم ٹی ناگپورسے ایم بی اے کی پڑھائی کی ہے۔
anu
بہرکیف انوکمارنے اپنی اس تاریخ سازکامیابی پراین ڈی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہاکہ وہ اپنے فیملی اورگھریلوذمہ داریوں کونبھانے کے ساتھ ساتھ ہردن کم سے کم 10سے 12گھنٹے پڑھائی کرتی تھیں۔انہو ں نے بتایاکہ تیاریوں کے دنوں میں وہ جس گاؤں میں رہ رہی تھیں وہاں اخبارتک نہیں آتاتھا، اسلئے انہو ں نے اپنی تیاری کوبہترسے بہترکرنے کیلئے آن لائن کنٹینٹ ریڈنگ کا سہارالیا۔

 

عیاں رہے کہ اس امتحان میں انودیپ دوری سیٹی نے ملک میں پہلامقام حاصل کیاہے ۔انودیپ پہلی بارمیں نہیں بلکہ پانچویں بارمیں یہ آئی اے ایس بننے کا سپناپورا کیاہے۔اس سے پہلے انہیں آئی آرایس کیڈرمل گیاتھا اورانہیں کسٹم اینڈ سینٹرل ایکسائز آفیسر کے عہدہ مقررکیاگیاتھا۔وہ اس عہدہ پرآئی آرایس میں اسسٹنٹ کمشنرکے عہد ہ پرتعینات ہیں۔
سچن گپتا آل انڈیا رینکنگ میں تیسرے نمبر پر آئے ہیں۔ سچن گپتا ہریانہ کے سرساکے رہنے والے ہیں اورانہو ں نے تیسری رینک حاصل کی ہے۔سچن پٹیالہ کی تھاپریونیورسٹی سے میکنیکل انجینئرنگ کی پڑھائی کرچکے ہیں۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *