اب باباصاحب بھیم راؤ امبیڈکرکابھی ہوا’بھگوان کرن‘

baba-saheb-ambedkar
بابا صاحب بھیم راو امبیڈکر کے مجسمہ کوزعفرانی رنگ رنگاگیاہے بدایوں ضلع کے کنور گاوں کے دوگریا میں جمعہ کی رات توڑے گئے ڈاکٹر امبیڈکر کے مجسمہ کو نیلے رنگ کی بجائے بھگوان رنگ میں رنگا گیا ہے۔ اتوار کو سماج کے لوگوں اور پولیس اہلکاروں کی موجود میں اس مجسمہ کی نقاب کشائی کی گئی۔یہ پہلی بار بابا صاحب امبیڈکر کے مجسمہ نیلے رنگ کی بجائے زعفرانی رنگ میں رنگنے پرلوگوں کوحیرانی بھی ہوئی کہ بابا صاحب کے مجسمہ کوبھگوارنگ میں رنگے پرنہ توبی ایس پی نے کوئی اعتراض کیا اورنہ ہی باباصاحت کے دیگرپیروکاروں نے سوال اٹھایاہے۔در اصل گزشتہ دنوں دوگریا گاوں میں بابا صاحب کے مجسمہ کو کچھ غیر سماجی عناصر نے توڑ دیا تھا ، جس کے بعد ماحول میں کشیدگی کے پیش نظر ضلع انتظامیہ نے آنا فانا میں آگرہ سے امبیڈکر کا نیا مجسمہ منگوایا اور اتوار کو مقامی لوگوں کی موجود میں اس نئے مجسمہ کی نقاب کشائی کی گئی۔اس موقع پر بی ایس پی ضلع صدر ہیمیندر گوتم سمیت پارٹی کے کارکنوں نے جوش و خروش کے ساتھ مجسمہ پر گلہائے عقیدت پیش کئے ، لیکن نیا مجسمہ پہلے والے سے الگ تھا۔ امبیڈکر کا نیا مجسمہ نیلے رنگ کی بجائے زعفرانی رنگ میں نصب کیا گیا۔ عام طور پر بابا صاحب کے مجسمہ کا رنگ نیلا دیکھنے کو ملتا ہے۔زعفرانی رنگ میں رنگے با باصاحب کے مجسمہ پر اب سیاسی بیان بازی شروع ہوگئی ہے۔ ایس پی کے ترجمان اور ایم ایل سی سنیل سنگھ سجن نے کہا ہے کہ یہ حکومت صرف بھگوا کرن کرکے دیگر معاملات سے توجہ ہٹانے کی کوشش کررہی ہے۔ اس حکومت میں ماں بیٹی اور خواتین محفوظ نہیں ہیں۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *