کرناٹک اسمبلی الیکشن:اویسی نے جے ڈی ایس کوحمایت دینے کااعلان کیا

owaisi
کرناٹک اسمبلی الیکشن میں اسدالدین اویسی کی پارٹی آل انڈیا مجلس اتحادالمسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) سابق وزیراعظم ایچ ڈی دیوگوڑا کی پارٹی جنتادل سیکولر( جے ڈی ایس) کوحمایت دینے کا اعلان کیاہے۔ساتھ ہی پارٹی نے کہاہے کہ وہ الیکشن نہیں لڑے گی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق، آل انڈیا مجلس اتحادالمسلمین کے قومی صدر اوررکن پارلیمنٹ اسدالدین اویسی نے آج ہی جے ڈی ایس کوحمایت دینے کا اعلان کیاہے۔انہو ں نے کہاکہ ریاست میں دونوں نیشنل پارٹیاں پوری طرح سے فیل ثابت ہوئی ہیں۔خبروں کے مطابق، اویسی نے اس معاملے پرپارٹی لیڈروں سے کئی صلاح کی اورآخرمیں الیکشن نہ لڑنے کا فیصلہ کیا۔
اپنے اس فیصلے کا اعلان کرتے ہوئے رکن پارلیمنٹ اویسی نے کہاکہ ہم پربی جے پی کے فائدے کیلئے ووٹ کاٹنے کا الزام لگاہے جوپوری طرح سے بے بنیادہے۔انہو ں نے کہاکہ ہم نے گجرات ، جھارکھنڈ اورجموں وکشمیر میں بھی الیکشن نہیں لڑاتھا ۔اترپردیش اورمہاراشٹر کا لوک سبھاالیکشن بھی نہیں لڑا۔ان ریاستوں میں کانگریس کی کیاحالت رہی تھی؟۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *