شعبۂ معاشیات میں’’ پرسنالٹی ڈیولپمنٹ ‘‘کے موضوع پر ورکشاپ اختتام پذیر

Workshop-on-personality-dev
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی(اے ایم یو) کے ٹریننگ اینڈ پلیسمنٹ آفس ( جنرل) کے زیرِ اہتمام شعبۂ معاشیات میں ’’پرسنالٹی ڈیولپمنٹ‘‘ کے موضوع پر منعقدہ ایک ہفتہ پر مشتمل ورکشاپ اختتام پذیر ہوئی۔اختتامی جلسہ کو خطاب کرتے ہوئے شعبۂ معاشیات کے سربراہ پروفیسر نعمان احمد نے کہا کہ ورکشاپ میں حاصل معلومات اور تجربات طلبہ کے لئے معاون ثابت ہوں گے اورانہیں مختلف ملازمتوں کے لئے تیاری کرنے میں آسانی ہوگی۔ یونیورسٹی کے ٹی پی او (جنرل) مسٹر سعد حمید نے کہا کہ یونیورسٹی میں اس قسم کے مزید پروگرام منعقد کئے جائیں گے۔ شعبہ کے ٹی پی او ڈاکٹر جمیل احمد نے طلبہ کی رہنمائی کے لئے ان کا شکریہ ادا کیا۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *