’’شادی تیری بجائیں گے ہم بینڈ‘‘ مزاحیہ اداکارراجپال یادوبنے سیلفی ڈان

معروف ومقبول مزاحیہ اداکاروں میں سے ایک چھوٹے قدکے مزاحیہ اداکارراج پال یادو ہیں ۔ راجپال یادو نے 90کی دہائی میں بالی ووڈ میں قدم رکھاتھاجن کا بالی ووڈ میں کوئی گاڈ فادر نہیں تھالیکن پھربھی انہوں نے اپنی قابلیت سے بالی ووڈ میں ایک نیا مقام بنا لیا ہے۔اپنی ایکٹنگ سے انہو ں نے اپنی شناخت ناظرین میں کافی اچھی بنالی ہے۔یہ بالی ووڈ میں شروعاتی دورسے اب تک کامیابی کی اونچی سیڑھیوں پرچڑھتے آرہے ہیں جس کیلئے انہو ںنے کافی محنت کی ہے۔
بالی ووڈ کے مشہورکامیڈین راج پال یادوجلدہی اپنی کامیڈی فلم لیکرآرہے ہیں جس کا نام ہے ’’شادی تیری بجائیں گے ہم بینڈ ‘‘۔حال ہی میں ٹریلربھی ریلیزکیاگیاہے۔ٹریلر میں کئی ساری کامیڈی سین دکھائے گئے ہیں جنہیں دیکھ کر آپ بھی اس فلم کودیکھنے کیلئے بیتاب ہوجائیں گے۔ فلم میں راجپال یادو کوایک ڈان کے طورپربتایاگیاہے جواپنی ہی چلانا چاہتا ہے لیکن اس کے ساتھ کچھ نہ کچھ غلط ہوہی جاتاہے، جیساکہ اکثرکسی بھی فلم میں ہوجاتاہے۔راجپال یادواس فلم میں ڈان بنے ہیں لیکن یہ کوئی ایسے ویسے ڈان نہیں ہے بلکہ یہ ہیں سیلفی ڈان۔جی ہاں،ایک ایساڈان جوسب کواپنے ساتھ سیلفی کھنچوانے کیلئے دھمکاتاہے۔
عیاں رہے کہ راجپال یادو کوآخری بار ’’جڑواں 2‘‘ میں دیکھا گیاتھاجس میں وہ ورون دھون کاخاص دوست بنتاہے اوراس کے ہرکام میں اس کا ساتھ دیتاہے۔ بہرکیف فلم میں راجپال یادوڈبل رول میں توہیں ہی لیکن وہ سیلفی ڈان ہیں جنہیں سیلفی لینے کی کچھ زیادہ ہی عادت ہوجاتی ہے اورہرحال میں وہ سیلفی ہی لیتے ہیں۔اسلئے یہ فلم ناظرین کوکافی لطف اندوزکرنے والی ہے۔
کامیڈی فلم ’’شادی تیری بجائیں گے ہم بینڈ‘‘ میں کامیڈین اداکار راجپال یادوکے علاوہ راہل بگا، روہت کمار، دلباغ سنگھ، مشتاق خان اور دیگر آرٹسٹ ہیں۔رنگ ریزا بینرکے تلے بنی اس فلم کوگرپریت سوندھ نے ڈائریکٹ کیاہے، سنجیوکمار اورروہت کمار نے پروڈیوز کیا ہے۔یہ فلم کامیڈی سے بھرپور،ایک ہنس مکھ رومانس سے بھری ہے، جسے دیکھ کرراجپال یادو کے فینس مایوس نہیں ہوں گے۔راجپال یادو بالی ووڈ کے مزاحیہ اداکار ہیں جوہندی سنیمامیں اپنے کامیڈی رولز کے لئے معروف مشہورہیں۔ وہ اپنی کامک ٹائمنگ کی وجہ سے بالی ووڈ میں مقبول ہیں ۔اتناہی نہیں وہ ہندی فلموں کے بہترین مزاحیہ اداکاروں میں سے ایک ہیں۔

 

 

 

 

 

 

 

ویسے توراجپال یادو دوردرشن کے ٹیلی ویزن سیریل مونگیری لال کے بھائی نورنگی لال میں رول پلے کیا۔یہ دور درشن پرہی نشرہونے والے سیریل مونگیری لال کے حسین سپنے کا سیکویل تھا ۔ وہ منفی رول پلے کرنے میں کامیاب ہوئے لیکن بعدمیں انہو ںنے کامیڈی کرداروں کوزیادہ توجہ دی جیسا کہ انہو ںنے ’پیارتونے کیا کیا ‘ میں اداکاری کاکیاتھا اوراس کے بعد وہ ہندی فلموں کے اہم مزاحیہ ادا کار بن گئے ۔وقت دی ریس انگیسٹ ٹائم، چپ چپ کے، گرم مسالہ، پھر ہیراپھیری، ڈھول جیسی فلموں میں انہو ںنے ناظرین کوخوب انٹرٹین کیا اور دل جیت لیا۔
کامیڈی فلموں کے علاوہ انہو ںنے کئی فلموں میں لیڈ اداکارکے طورپر کریکٹررول بھی پلے کئے ،جیسے میں مادھوی دکشت بنناچاہتی ہوں، لیڈیز ٹیلر، راما راما کیاہے ڈرامہ، ہیلو!ہم للن بول رہے ہیں، کشتی ، مرچ، میں، میری پتنی اوروہ وغیرہ۔فلم جنگل میں اداکئے گئے ان کے منفی رول کیلئے سینسوئی اسکرین بیسٹ ایکٹر جیتنے کے ساتھ ساتھ اسکرین کے بیسٹ ایکٹر ایوارڈ کیلئے بھی انہیں نامزدکیاگیا۔ میں مادھوری دکشت بنناچاہتی ہوں کیلئے انہیں یش بھارتی ایوارڈ سے بھی نوازاجاچکاہے۔اتناہی نہیں انہیں جنپد رتن ایوارڈ سے بھی نوازا جا چکا ہے ۔
راجپال یادوکی مشہورفلمیں
دل کیاکرے، مست، شول، جنگل، پیارتونے کیاکیا، کوئی میرے دل سے پوچھے، تم کونہ بھول پائیں گے، کمپنی، ہم کسی سے کم نہیں، چورمچائے شور، ایک اورایک گیارہ، دی ہیرو: لو اسٹوری آف اے اسپائی، ہنگامہ، میں مادھوی دکشت بنناچاہتی ہوں، آن ! مین ایٹ ورک، مجھ سے شادی کروگی، وقت:دی ریس انگیسٹ ٹائم، کیا کول ہیں ہم، میں نے پیارکیوں کیا، میں، میری پتنی اوروہ ، گرم مسالہ، اپناسپنا منی منی، مالا مال ویکلی، پھر ہیرا پھیری، چپ چپ کے، لیڈیزٹیلر، بھا گم بھاگ، انڈرٹرائل، پارٹنر، ڈھول، بھول بھولیّا، کیرجی4، بھوتناتھ، میرے باپ پہلے آپ، سی کمپنی، بِلّو، دے دنادن، کشتی، کھٹّا میٹھا، پولس گری، رنگ ریز، کرش 3، اور میں تیراہیرو وغیرہ۔
راجپال یادوکی پیدائش 16 مارچ 1971 کواترپردیش کی راجدھانی لکھنؤکے پاس شاہ جہاں پورمیں ہوئی اوران کی اسکولی پڑھائی بھی شاہ جہاں پورمیں ہوئی ۔ وہ شاہ جہاں پور تھیئٹرسے منسلک تھے جہاں پرانہو ںنے کئی ناٹک کئے۔اس کے بعد 1992-94کے دوران لکھنؤکے بھارتیندوناٹکیہ اکیڈمی میں تھیٹرٹریننگ کیلئے آگئے۔ وہ دوسال کا کورس کرنے کے بعد1994-97کے دوران دہلی کے نیشنل اسکول آف ڈرامہ چلے گئے ۔اس کے بعدراجپال یادو 1997میں ہندی فلم انڈسٹری میں اپناکریئربنانے کیلئے ممبئی آگئے۔
سال 2013میں دہلی کے ایک کاروباری نے راجپال یادوکے خلاف دہلی کی عدالت میں عرضی دائرکی ۔ان پرپانچ کروڑروپے چھپانے کا الزام تھا، اوراسلئے عدالت نے انہیں دس دنوں کیلئے جیل بھیج دیا۔راجپال یادونے اپنے خلاف عرضی داخل ہونے پرایک باراپنے کامیڈین انداز میں کاروباری پرطنزکستے

 

 

 

 

 

 

 

 

 

ہوئے صحافیوں سے کہاتھاکہ’فطرت میں چھپا ہے گنہگار،ہم تو اداکار ہیں ‘‘ ۔ سال 2015میں وہاٹس ایپ اورفیس بک پران کے خلاف افواہ اڑی تھی کہ دل کا دورہ پڑنے سے ان کی موت ہوگئی ۔اداکاری سے سیاست میں اترے راج پال یادو نے اپنی سرو سمبھاو پارٹی بھی بنائی ہے۔راجپال کاکہناہے کہ میری دو مائیں ہیں ،ایک میری سگی ماں اور دوسری بالی ووڈ انڈسٹری۔ اسے میں اپنی دوسری ماں قراردیتا ہوں۔ راجپال یادو اس سے قبل کئی نامور فلموں میںبہترین مزاحیہ اداکاری کرچکے ہیں۔
راجپال یادوکی شادی کناڈین لڑکی سے ہوئی ہے۔راجپال یادو اوران کی بیوی رادھاکی لو اسٹوری بہت ہی دلچسپ ہے۔ان دونوں کی لواسٹوری کناڈامیں شروع ہوئی جب راجپال ایک فلم کی شوٹنگ کے دوران وہاں گئے تھے۔ ایک کامن فرینڈنے دونوں کی ملاقات کرائی۔ دونوں نے صرف دس دن ہی گزارے لیکن رادھاکے مطابق ان دس دنوں میں دونوں کوایسالگا جیسے کہ دونوں ایک دوسرے کودس سالوں سے جانتے ہوں۔اسی وقت رادھاکویہ احساس ہوگیاتھاکہ راجپال ہی وہ انسان ہیں جن کے ساتھ وہ اپنی پوری زندگی گزارسکتی ہیں ۔ بہرکیف دونوں نے شادی کرلی۔
بہرکیف راجپال یادوکی نئی فلم ’’شادی تیری بجائیں گے ہم بینڈ‘‘ 23مارچ کوریلیزہورہی ہے۔امیدہے کہ فلم ناظرین مزاحیہ اداکارکی سیلفی ڈان کرداراورکامیڈی سے بھرپورمزہ لیں گے۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *