ایودھیا میں بنائیں گے رام مندر،آرایس ایس۔بی جے پی کا ہوگاخاتمہ:تیج پرتاپ

Tej-Pratap-Yadav
ایودھیامیں رام مندرکی تعمیرکے معاملے پربہارکے سابق وزیرصحت اورآرجے ڈی سربراہ لالویادوکے بڑے بیٹے تیج پرتاپ یادونے بڑا بیان دیاہے۔دراصل جمعہ کوایک پروگرام کے دوران تیج پرتاپ یادونے ایودھیامیں رام مندربنانے ذمہ داری لینے کی بات کہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہندو، مسلم ، سکھ ، عیسائی، پچھڑا، غریب اوردلت سب وہاں جائے گا اورایک ایک اینٹ رکھے گا۔ ہم رام مندربنانے کا کام کریں گے۔انہوں نے کہاکہ رام مندرجس دن بنا اس دن بی جے پی -آرایس ایس کا خاتمہ ہوجائے گا۔جب اس کے پاس مدعانہیں رہے گا، توتھالی بجاتے رہیں گے چمچ لیکر۔ تیج پرتاپ نے ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر کو لے کر کہا کہ اگر اگلی بار بہار میں راشٹریہ جنتا دل کی حکومت بنی تو ملک کے تمام مذاہب کے ساتھ مل کر بہار سے ایک۔ ایک اینٹ یوپی لے جائیں گے اور وہاں رام مندر بنائیں گے۔
عیاں رہے کہ ایودھیامیں رام مندربنانے کولیکربی جے پی اکثردعویٰ کرتی رہتی ہے۔اتناہی نہیں،بی جے پی نے اپنے منشورمیں بھی ایودھیامیں رام مندرتعمیرکی بات کوشامل کیاہے۔حالانکہ ابھی رام مندر-بابری مسجدکامعاملہ سپریم کورٹ میں ہے۔تیج پرتاپ کا یہ بیان بہارضمنی انتخابات کے ووٹنگ ہونے سے ٹھیک پہلے آیاہے۔بہارمیں ایک لوک سبھا اوردواسمبلی سیٹوں پرہونے والے ضمنی انتخابات کیلئے جمعہ کوہی تشہیری مہم پربریک لگ گیاہے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *