ضمنی انتخابات : آر جے ڈی نے جیتی جہان آباد سیٹ ،باقی جگہوں میں بی جے پی پیچھے

tajsawi
یوپی اوربہارمیں آج ضمنی انتخابات کی گنتی جاری ہیں کئے راؤنڈ کے رجحانات آگئے ہیں۔اترپردیش کے ضمنی انتخابات میں سماجوادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو اور بی ایس پی سپریمو مایا وتی کی جوڑی حکمراں بی جے پی پر بھارتی پڑتی ہوئی نظر آرہی ہے۔ وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کے گڑھ مانی جانے والی گورکھپور سیٹ اور نائب وزیر اعلی کیشو پرساد موریہ کی پھولپور سیٹ پر سماجوادی پارٹی کے امیدوار کافی سبقت حاصل کئے ہوئے ہیں۔
ادھر بہار میں ہوئے ضمنی انتخابات میں آر جے ڈی ، این ڈی اے اتحاد پر بھاری پڑتی ہوئی نظر آرہی ہے۔ راشٹریہ جنتادل نے جہاں جہان آباد اسمبلی کی سیٹ جیت لی ہے ، وہیں ارریہ لوک سبھا سیٹ پر بھی اس کے امیدوار سرفراز عالم آگے چل رہے ہیں جبکہ بھبھوا سیٹ پر بی جے پی کو سبقت حاصل ہے اور کانگریس کے امیدوار پیچھے چل رہے ہیں۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *