یوپی بہارضمنی انتخابات: گنتی جاری ، ارریہ میں آرجے ڈی آگے

araria-vote-counting
اتر پردیش کی دو لوک سبھا سیٹوں اور بہار کی دو اسمبلی سیٹوں اور ایک لوک سبھا کی سیٹوں پر ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔ ابتدائی رجحانات میں یوپی کی گورکھپور لوک سبھا سیٹ پر بی جے پی امیدوار آگے چل رہے ہیں، وہیں پھول پور کی سیٹ پر ایس پی کے امیدوار کو آگے چل رہے ہیں۔ ادھر، بہار کی ارریہ لوک سبھا سیٹ پرلالوپرساد یادوکی پارٹی آرجے ڈی کے امیدوارسرفرازعالم آگے چل رہے تھے ،پھرپیچھے ہوگئے لیکن اب آگے چل رہے ہیں ۔اور بھبھوا اسمبلی سیٹوں پر بی جے پی کے امیدوار آگے چل رہے ہیں۔ جبکہ جہان آباد سیٹ پر کانٹے کا مقابلہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔
یوپی کی دونوں سیٹوں پر بی جے پی کے ساتھ ساتھ وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ کا وقار داؤ پر ہے۔ وہیں، بہار کی تینوں سیٹوں پر نیتش کمار اور لالو پرساد یادو کا وقار داو پر ہے۔ جبکہ ان نتیجوں سے تیجسوی یادو کا سیاسی مستقبل بھی طے ہو گا۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *