ارریہ : ملک مخالف نعرہ لگانے کے الزام میں دوافراد گرفتار

bihar-araria
ارریہ میں ملک مخالف نعرے بازی کرنے کے الزام میں جمعہ کو پولس نے دوافرادکوگرفتارکرلیاہے۔ ارریہ لوک سبھا کے ضمنی الیکشن کے نتائج آنے کے بعد سوشل میڈیا پروائرل ہوئے ایک ویڈیو میں کچھ لوگوں کو جانب سرفراز عالم کی جیت کا جشن منانے کے دوران بھارت مخالف نعرے لگاتے ہوئے دکھایا گیا تھا۔اس ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد سے علاقے میں نظم و نشق کے بگڑتے صورت حال کے پیش نظر پولیس سرگرم ہو گئی تھی۔ ویڈیو کی جانچ کے دوران پولیس نے پہلے لوکیشن کی شناخت کی۔ پھر ان دونوں افراد کوگرفت میں لینے میں کامیاب ہو گئے۔ بتایاجارہاہے کہ ارریہ میں ملک مخالف نعرے بازی کرنے کے معاملے میں پولس نے جمعہ کودوملزموں کوگرفتارکرلیاہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق، پولس نے شہزاداورسلطان اعظمی نام کے دوملزموں کوگرفتارکیاہے۔جبکہ تیسرے ملزم عابدرضاکی تلاش جاری ہے۔پولس نے دعویٰ کیاہے کہ ویڈیومیں نظرآرہے تیسرے ملزم کوبھی جلدہی گرفتارکرلیا جائے گا۔واضح ہوکہ 14مارچ کوارریہ لوک سبھاالیکشن میں آرجے ڈی امیدوارسرفرارعالم کی جیت کے بعدجشن کے ماحول میں کچھ نوجوانوں نے پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے تھے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *