ٹی وی اداکارہ نے کی پھندے لگاکرخودکشی

Moumita-Saha-tv-actress
مغربی بنگال کی راجدھانی کولکاتہ کے ریجنٹ پارک تھانہ کے تحت واقع اشوک نبر کے ایک فلیٹ سے پولس نے ٹیلی سیریل اداکارہ مومیتا ساہا کی پھانسی کے پھندے سے لٹکتی لاش برآمد کی ہے۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج کر پولس معاملہ کی تحقیقات کر رہی ہے۔ پولس کے مطابق مرنے والے ٹی وی اداکارہ کا نام مومیتا ساہا ہے۔ وہ بنیادی طور پر ہگلی کی رہنے والی تھیں۔ ان کے فلیٹ کا دروازہ باہر سے بند تھا۔ فلیٹ مالک نے دروازہ توڑ ا تو اسے اس معاملہ کا علم ہوا۔ اس کے بعد انہوں نے ریجنٹ پارک تھانہ پولس کو اس کی اطلاع دی۔ پولس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے ایم آر بانگر اسپتال بھیج دیا۔
پولس نے اداکارہ کا فون برآمد کر لیا ہے۔ مومیتا گذشتہ دو سال سے کولکاتہ کے اشوک نگر واقع فلیٹ میں تنہا رہتی تھیں۔ ان کی موت راز بنی ہوئی ۔ واردات خودکشی کی ہے یا دیگر کوئی وجہ ہے، پولس جانچ کر رہی ہے۔ اداکارہ کے موبائل فون کال کی تفصیلات بھی پتہ لگائی جا رہی ہیں۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *