ہادیہ کوراحت،سپریم کورٹ نے بحال کی شادی

hadiya-jahan
کیرل لوجہاد معاملے میں سپریم کورٹ نے اپنافیصلہ سنادیاہے۔ سپریم کورٹ سے ہادیہ کوانصاف اورآزادی ملی ہے۔ سپریم کورٹ نے ہادیہ اورشفین کی شادی کوبحال کردیا ہے۔سپریم کورٹ نے آج کہاکہ ہادیہ اورشفین کی شادی جائزہے۔عدالت عظمیٰ نے کیرل ہائیکورٹ کے فیصلے کورد کرتے ہوئے اپنے فیصلے میں کہاہے کہ ہادیہ اورشفین جہاں شوہربیوی کی طرح رہ سکیں گے۔
عیاں رہے کہ اس سے پہلے ہائی کورٹ نے دونوں کی شادی کوصفرقراردیاتھا۔ شفین جہان نے ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں چیلنج کیاتھا ۔کورٹ نے کہاکہ این آئی اے معاملے سے نکلنے پہلوؤں پرجانچ جاری رکھ سکتاہے۔
کیرل ہائی کورٹ کے فیصلے پرسپریم کورٹ نے کہاکہ شادی کورد نہیں کرناچاہئے تھا،یہ شادی جائزہے۔ ساتھ ہی سپریم کورٹ نے کہاکہ ہادیہ کوسپنے پورے کرنے کی پوری آزادی ہے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *