مشہور سائنسداں اسٹیفن ہاکنگ کا انتقال

stephen-hawking
شہرہ آفاق سائنسداں اسٹیفن ہاکنگ کا آج انتقال ہو گیا، وہ 76 سال کے تھے۔برطانوی پریس ایسوسی ایشن نے ان کے خاندان کے ترجمان کے حوالہ سے آج یہ اطلاع دی۔عالمی شہرت یافتہ سائنسدان 8 جنوری 1942 میں برطانوی شہر آکسفورڈ میں پیدا ہوئے۔بتایاجاتاہے کہ محض 26سال کی عمرمیں اسٹیفن ہاکنگ ایک سنگین بیماری سے متاثرہوگئے جس کے بعدان کے جسم کے کئی حصوں پرلقوہ مارگیاتھا لیکن اس کے باوجودانہوں نے ہارنہیں مانی اورسائنس کے شعبے میں نئی کھوج جاری رکھی۔وہ جس بیماری سے متاثرہوئے نہ تو وہ حرکت کرسکتے تھے اورنہ ہی بول سکتے تھے لیکن وہ دماغی طورپرصحت مند تھے۔1988 میں اپنی تصنیف ’’اے بریف ہسٹری آف ٹائم‘‘ سے ساری دنیا میں مقبولیت حاصل کی اور بیسویں صدی میں آئن اسٹائن کے بعد دوسرے مقبول ترین سائنسدان کا اعزاز حاصل کیا۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *