اداکارہ سونم کپورنے امریکی صدرٹرمپ کو’بے وقوف ‘کہا

sonam-trump
بالی ووڈ اداکارہ اورمشہوراداکارانل کپورکی بیٹی سونم کپوران اداکاراؤں میں شامل ہیں جوکئی اہم معاملوں پرکھل کراپنی رائے رکھتی ہیں ۔لیکن ایک بارپھراپنی رائے رکھتی ہوئی سونم کپورنے دنیاکے سب سے طاقتورملک امریکہ کے صدرڈونالڈٹرمپ کو’بے وقوف‘ بتادیاہے۔سونم نے ایک ٹویٹ کے ذریعہ نہ صرف ٹرمپ کومرکھ کہابلکہ انہوں نے اس ٹویٹ کوانہیں ٹیگ بھی کیاہے۔سونم نے امریکہ کوہندوستان سے سیکھنے کی بھی نصیحت کردی ہے۔دراصل یہ معاملہ ہاتھیوں کے قتل سے متعلق ہے۔
دراصل امریکی صدرنے شکارکے دوران مارے گئے ہاتھیوں کے جسم کوامریکہ درآمدکرنے کی اجازت دے دی ہے۔عیاں رہے کہ سابق صدربراک اوباماکے دورصدارت میں اس فیصلے پرروک لگی ہوئی تھی۔ٹرمپ کے اس فیصلے پرجیوگروپوں اورکئی غیرسرکاری تنظیموں نے سنگین فکرمندی کا اظہارکیاہے۔ساتھ ہی ٹرمپ انتظامیہ کی تنقیدبھی کی ہے۔اسی سے ناراض ہوکرسونم کپورنے ٹرمپ کوبے وقوف کہاہے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *