سیلنگ معاملہ:کیجروال نے پی ایم مودی اورراہل گاندھی کولکھاخط

Arvind-rahul-modi
قومی راجدھانی دہلی میں سیلنگ کے معاملے پردن بدن سیاست تیزہوتی جارہی ہے۔اس معاملے کی اب تک نہ دہلی سرکارکوئی حل نکال سکی ہے اورنہ ہی مرکزی حکومت کی جانب سے کوئی ٹھوس اٹھاتی دکھ رہی ہے۔اس بیچ دہلی کے وزیراعلیٰ اروندکجریوال نے وزیراعظم نریندر مودی اورکانگریس صدرراہل گاندھی سے اس معاملے پرملنے کا وقت مانگاہے۔9مارچ کوسیلنگ معاملے پراروندکجریوال نے پی ایم نریندرمودی اورکانگریس صدرراہل گاندھی کوخط لکھاہے۔جس میں انہوں نے اس مسئلے کے حل کیلئے مددکامطالبہ کیاہے۔ساتھ ہی اس مسئلے پربات چیت کیلئے ملنے کا وقت مانگاہے۔
اس کے علاوہ وزیراعلیٰ اروندکجریوال نے بھوک ہڑتال کی بھی دھمکی دی ہے۔انہو ں نے کہاہے کہ اگر31مارچ تک سیلنگ نہیں روکی گئی یامرکزی سرکارآرڈیننس نہیں لیکرآئی توخود بھوک ہڑتال پربیٹھ جاؤں گا۔خط میں کجریوال نے لکھاہے کہ دہلی میں آج تک تاجروں کی دکانیں سیلنگ کی جارہی ہیں۔یہ تجارایمانداری سے دکان چلاتے ہیں اورسرکارکوٹیکس دیتے ہیں۔سیلنگ کے باعث قانون میں تضادات ہیں۔ان تضادات کودورکرنے کی ذمہ داری مرکزی سرکارکی ہے۔اب اس کا ایک ہی حل ہے، فوراً پارلیمنٹ میں بل لاکر ان تضادات کودور کیاجائے اورہزاروں تاجروں کوبیروزگارہونے سے بچایاجائے۔اپنے خط میں کجریوال نے وزیراعظم سے اب تک بندکی گئی دکانوں کوکھلوانے کابھی مطالبہ کیاہے، ساتھ ہی ملنے کا وقت بھی مانگاہے۔

 

یہ بھی پڑھیں  2019میں بی جے پی کواقتدارمیں نہیں آنے دیں گے:سونیاگاندھی
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *