ہم لوگ ملک مخالف نعرے بازی نہیں کرتے، وائرل ویڈیوکی جانچ ہو:سرفرازعالم

sarfaraz-alam
ارریہ میں ’پاکستان زندہ آباد‘کے نعرے لگنے کے معاملے پرنومنتخب رکن پارلیمنٹ نے ایک نیوزچینل سے بات کرتے ہوئے کہاکہ ہماری پارٹی کے کارکنوں نے ایسے نعرے نہیں لگائے ہیں۔انہوں نے بی جے پی پرحملہ کرتے ہوئے کہاکہ یہ سب بی جے پی والے ہی کرواتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ہم لوگ ملک مخالف نعرے بازی اورایساکام نہیں کرتے، یہ سب بی جے پی کے کارنامے ہیں۔سرفرازعالم نے مزیدکہاکہ وائرل ویڈیوکی جانچ ہونی چاہئے ،معاملے کی جانچ ہو۔انہو ں نے کہاکہ بی جے پی کی زمین کھسک گئی ہے، اسلئے ایسے الزام لگارہے ہیں۔ان کی باتیں بنانے سے کچھ نہیں ہوگا اورسب چیزیں سامنے آجائیں گی۔
عیاں رہے کہ ارریہ میں ملک مخالف نعرے بازی کرنے کے معاملے میں پولس نے جمعہ کودوملزموں کوگرفتارکرلیاہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق، پولس نے سجاداورسلطان اعظمی نام کے دوملزموں کوگرفتارکیاہے۔جبکہ تیسرے ملزم عابدرضاکی تلاش جاری ہے۔واضح ہوکہ 14مارچ کوارریہ لوک سبھاالیکشن میں آرجے ڈی امیدوارسرفرارعالم کی جیت کے بعدجشن کے ماحول میں کچھ نوجوانوں نے پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے تھے۔

 

یہ بھی پڑھیں   کبوتربازی معاملے میں گلوکاردلیرمہندی کودوسال قیدکی سزا
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *