وادی کشمیر میں چار دن بعد ریل خدمات بحال

Train
وادی کشمیر میں چار دن احتیاط کے طور پر بند کی گئی ریلوے خدمات کو جمعہ کے روز ایک بار پھر شروع کر دیا گیا۔ جمعہ کی صبح سرینگر ۔ قاضی گنڈ۔بنیہال تک کی ریل سروس کو چلانے کی اجازت دی گئی۔ اسی طرح سرینگر سے بڈ گام اور بڈگام سے بارہمولہ تک کی ٹرینوں کو اپنی منزل تک پہنچنے کی بھی اجازت دی گئی۔ جمعرات کی صبح جنوبی کشمیر میں ریل گاڑیوں کو چلنے کی اجازت دی گئی تھی لیکن کچھ مقامات پر ہوئے پتھربازی کے واقعات کے پیش نظر تھوڑی دیر بعد ریل خدمات کو پھر سے بند کردیا گیا جبکہ جمعہ کو وادی کشمیر میں تمام ریل روٹوں پر ٹرینوں کو چلنے کی اجازت دی گئی ہے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *