رام ولاس پاسوان کے بدلے تیور

ram-vilas-paswan
بی جے پی کے حمایتی لوک جن شکتی پارٹی کے سربراہ رام ولاس پاسوان کویوپی-بہار کے ضمنی انتخابات میں ملی ہارکے بعد ڈرستانے لگاہے۔ایل جے پی سربراہ نے بی جے پی کوصلاح دی ہے کہ اس کے لیڈروں کودلتوں اوراقلیتوں کے بارے میں مقصدبدلنے کی ضرورت ہے۔ساتھ ہی انہو ں نے این ڈی اے لیڈروں سے بغیرسوچے سمجھے تبصرے کرنے سے بچنے کی بھی صلاح دی ہے۔ساتھ ہی پاسوان الزام لگایاکہ بی جے پی میں کچھ خاص لوگوں کو زیادہ توجہ دی جاتی ہے۔وہیں این ڈی اے چھوڑ کر مہاگٹھ بندھن میں جانے والے جماعتوں پرتبصرہ کرتے ہوئے کہاکہ جانے والے کوکوئی نہیں روک سکتالیکن ان کوپچھتاناپڑے گا۔ مرکز میں مودی اوربہارنتیش کمار ہمارے لیڈر ہیں۔
این ڈی اے کی حلیف لوک جن شکتی پارٹی (ایل جے پی) کے صدر پاسوان نے یہاں پارٹی کے ریاستی دفتر میں منعقد پریس کانفرنس میں کہا کہ بی جے پی کو تمام طبقات کو ساتھ لے کر چلنے کے بارے میں غور کرنا ہوگا۔ بی جے پی کو لوگوں کے درمیان اس کے بارے میں پیدا ہونے والے تاثر کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس نے کچھ نہیں کیا بلکہ صرف تمام طبقوں کو ساتھ لے کر چلنے کا نعرہ دے کر ہی حکومت کیا ہے۔

 

یہ بھی پڑھیں   اب ’مودی مکت ‘بھارت کیلئے سبھی سیاسی پارٹیاں متحدہوں:راج ٹھاکرے

 

پاسوان نے کہا کہ بہار میں ہوئے لوک سبھا ضمنی انتخابات کے نتائج سے این ڈی اے کو زیادہ پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ بہار کے ارریہ لوک سبھا ضمنی انتخابات میں راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) نے سابق ایم پی محمد تسلیم الدین کے بیٹے کو امیدوار بنایا تھا، جن کو ہمدردی کی وجہ سیووٹ ملا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسی طرح جہان آباد اسمبلی ضمنی انتخابات میں بھی آر جے ڈی نے سابق ممبر اسمبلی مندر?ا سنگھ یادو کے بیٹے کو ٹکٹ دیا تھا اور انہیں بھی ہمدردی کے ووٹ کا فائدہ ملا ہے۔ مرکزی وزیرنے کہا کہ اتر پردیش کے گورکھپور اور پھولپور لوک سبھا ضمنی انتخابات کے نتائج پر غور کیا جا رہا ہے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *