فیس بک ڈیٹا لیک معاملہ میں مرکزی حکومت پرراہل گاندھی کا ٹویٹ اٹیک

نئی دہلی:فیس بک ڈیٹالیک کولیکرہندوستان میں مچے سیاسی گھماسان میں اب کانگریس صدرراہل گاندھی کودپڑے ہیں۔ راہل گاندھی نے فیس بک ڈیٹا لیک معاملہ پر خاموشی توڑتے ہوئے حکومت کوآڑے ہاتھوں لیا ہے۔راہل گاندھی نے کہاکہ عراق میں 39ہندوستانیوں کی موت سے دھیان ہٹانے کیلئے کانگریس اورڈیٹالیک کی یہ کہانی گڑھی گئی ہے۔ دراصل راہل گاندھی نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ فیس بک ڈیٹا چوری کیس میں کانگریس کا نام شامل کر دیا گیا، تاکہ میڈیا عراق کے موصل حادثے کو بھول جائے۔
راہل کے مطابق، حکومت عراق کے موصل میں 39 لوگوں کی موت سے توجہ بھٹکانے کی کوشش کر رہی ہے۔ دراصل گذشتہ روز بی جے پی نے فیس بک لیک معاملے میں کانگریس کنکشن کا دعوی کیا تھا۔ وزیر قانون روی شنکر پرساد نے کانگریس پر سوشل میڈیا کے ذریعے انتخابات کو متاثر کرنے کی کوشش کے سنگین الزامات عائد کیے تھے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *