گری راج سنگھ کے بیان پررابڑی دیوی نے کہا!انہیں فوراً برخاست کریں پی ایم

rabri-devi
مرکزی وزیراورسینئر بی جے پی لیڈرگری راج سنگھ نے بہارضمنی انتخابات کے نتائج پرمتنازعہ بیان دیاہے۔گری راج سنگھ کی متنازعہ بیان پربہارکی سیاست گرماگئی ہے۔گری راج سنگھ کے متنازعہ بیان پربہارکی سابق وزیراعلی اورآرجے ڈی لیڈررابڑی دیوی نے کہاہے کہ وزیراعظم نریندرمودی کوفوراً گری راج سنگھ کوکابینہ سے برخاست کرناچاہئے۔
اے این آئی کے مطابق، رابڑی نے کہاکہ پورے دیش کے آتنگ وادی بی جے پی کے دفترمیں بیٹھے ہیں۔عوام نے جواب دے دیاہے، اسلئے بوکھلائے ہوئے ہیں۔رابڑی نے کہاکہ بہاراوراترپردیش کے عوام راستہ دکھارہاہے۔رابڑی نے کہاکہ گری راج سنگھ کوارریہ کے عوام معافی مانگنی چاہئے ورنہ 2019میں عوام معاف نہیں کرے گا۔
دراصل گری راج سنگھ نے ارریہ لوک سبھاسیٹ پرسرفرازعالم کے جیت اوربی جے پی کی کراری ہار پرکہاکہ اب ارریہ دہشت گردوں کا گڑھ بن جائے گا۔انہوں نے کہ ارریہ سرحدی علاقہ ہے ۔اسلئے ارریہ سے صرف بہارکوہی نہیں بلکہ ملک کوبھی خطرہ ہے۔

 

مزید پڑھیں    ارریہ دہشت گردوں کا گڑھ بنے گا،گری راج سنگھ کا متنازعہ بیان
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *