پروفیسر ایم اطہر انصاری کو فیلوشپ سے نوازا گیا

Prof-M-Athar-Ansari
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی(اے ایم یو) کے جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج (جے این ایم سی) کے کمیونٹی میڈیسن شعبہ کے پروفیسر ایم اطہر انصاری کو کمیونٹی میڈیسن اور صحت عامہ کے میدان میں ان کی خدمات کے اعتراف میں انڈین ایسوسی ایشن آف سوشل اینڈ پریوینٹیو میڈیسن (آئی اے ایس پی ایس ایم) کی فیلوشپ سے نوازا گیا ہے۔ مہاراشٹر یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز ، ناسک کے وائس چانسلر پروفیسر دلیپ مہیسیکر اور آئی اے ایس پی ایس ایم، آئی ایم ایس، بنارس ہندویونیورسٹی کے قومی صدر پروفیسر رتن شریواستو نے پروفیسر انصاری کو مذکورہ ایوارڈ پونے میں منعقد ہ آئی اے ایس پی ایس ایم کی 45ویں کانفرنس میں مشترکہ طور سے پیش کیا۔

 

یہ بھی پڑھیں    ڈاکٹر شاہینہ پروین کو ’’سائنس میں ممتاز خاتون‘‘ کا ایوارڈ

 

پروفیسر انصاری نے کانفرنس میں نوعمر افراد کی صحت کے موضوع پر ایک سائنسی سیشن کی صدارت بھی کی۔ قابل ذکر ہے کہ قومی اور بین الاقوامی مجلوں میں پروفیسر انصاری کے 115؍ریسرچ پیپرز شائع ہوچکے ہیں۔ کانفرنس کے دوران کمیونٹی میڈیسن شعبہ کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر نفیس فیضی نے بھی ایک ریسرچ پیپر پیش کیا۔ کانفرنس میں 800؍سے زائد مندوبین شریک ہوئے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *