پرائیویٹ طیارہ حادثہ کاشکار،11افرادہلاک

plane
متحدہ عرب امارات سے رات استنبول جارہاترکی کا ایک نجی جیٹ طیارہ ایران کے پہاڑی علاقے میں بارش کے دوران حادثہ کا شکارہوگیا۔بتایاجارہاہے کہ اس میں سوارکم سے کم 11لوگوں کی موت ہوگئی۔افسروں نے یہ جانکاری دی ہے۔ایرانی ٹیلی ویژن نے ملک کے ڈیزاسٹرانتظامیہ تنظیم کے ترجمان مجتبیٰ خالدی کے حوالے سے خبردی ہے کہ شہرکورڈ میں طیارہ ایک پہاڑسے ٹکراگیاوراس میں آگ کی لپٹیں اٹھنے لگیں۔مجتبیٰ خالدی نے سرکاری ٹی وی سے منسلک ویب سائٹ سے بعدمیں کہاکہ مقامی لوگ جائے حادثہ پرپہنچے ہیں اورانہیں بری طرح جلی ہوئی 11لاشیں ملی ہیں۔ان کی شناخت کیلئے ڈی این اے جانچ کی جائے گی۔
بتایاجارہاہے کہ حادثہ کا شکارہوئے طیارہ میں سات دوستوں اورتین ممبرسمیت بزنس مین تائیکون کی 28سالہ بیٹی مینابسارناکی موت ہوگئی ۔باسرن کی بیٹی اوراس کے دوست دبئی سے ایک پارٹی سے لوٹ رہے تھے، تبھی طیارہ پہاڑی علاقے میں حادثہ کا شکارہوگیا اوراس میں آگ لگ گئی۔ترکی کے ہیبرویب سائٹ کے مطابق، 14اپریل کوبزنس مین مورت گیجرسے میناکی شادی استنبول کے سرالی پلیس میں بڑے ہی دھوم دھام سے ہونے والی تھی۔

 

یہ بھی پڑھیں    کسان آندولن پرراہل گاندھی نے مودی حکومت کوآڑے ہاتھوں لیا
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *