فرانس کے صدر کی ہندوستان آمد آج

president-of-france
یوروپ ملک کے فرانس کے صدر امینول میکرون آج کواپنے سرکاری دورہ پر ہندوستان آ رہے ہیں۔ اپنے چار روزہ دورے کے دوران میکرون نئی دہلی میں انٹر نیشنل سولر ایلائنس سمٹ کے علاوہ اتر پردیش کے مرزا پور جائیں گے جہاں وہ وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ مل کر ایک سولر پلانٹ کا افتتاح کریں گے ۔ میکرون وارانسی بھی جائیں گے ،جہاں وہ کاشی ہندو یونیور سٹی میں دستکاری سینٹر بھی جائیں گے ، کاشی کے گنگا گھاٹ جائیں گے اور گنگا آرتی میں حصہ لیں گے ۔ وزارت خارجہ کے ذرائع کے مطابق اتر پردیش کے مرزا پور دادر کلاں گاؤں میں 75میگا واٹ کے انویری سالیتیئر سولر پلانٹ کا افتتاح کریں گے ۔
میکرون کے اس دورے کو لے کر اتر پردیش سرکار اور مرزا پور ضلع انتظامیہ کو مطلع کر دیا گیاہے ۔ مرزا پور ضلاع انتظامیہ یو پی ریاستی انتظامیہ کی قیادت میں مہما صدر کی آمد کی تیاریوں کو مکمل کیا جا رہاہے ۔ فرانس کے صدر کے ساتھ پیرس میں واقع بھارتی سفیر ونے کواترا بھی ہوں گے جو فرانچ صدر کے ساتھ پورے وقت رہیں گے۔مرزا پور سے مہمان صدر بنارس جائیں گے جہاں کاشی ہندو یونیور سٹی کے پنڈت دین دیال اپادھیائے دستکاری سنٹر جائیں گے ۔ اس کے بعد وہ بنارس کے معروف اسی گھاٹ جائیں گے ۔اور وقت گزاریں گے ۔میکرون ناؤ کے ذریعہ گنگا کی تفریح کریں گے ۔

 

یہ بھی پڑھیں   فلاح انسانیت اور مذہبی تشدد کے خاتمے کیلئے بین المذاہب بورڈ کا قیام
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *