نریش اگروال بی جے پی میں شامل،سماجوادی پارٹی کوبڑاجھٹکا

naresh-agarwal
سماجوادی پارٹی کوآج بڑاجھٹکالگاہے۔کیوں کہ سماجوادی پارٹی(ایس پی)کے جنرل سکریٹری وسینئرقدآورلیڈراورراجیہ سبھارکن رہے نریش اگروال اب بھارتیہ جنتاپارٹی(بی جے پی) کادامن تھام لیاہے۔ اسلئے نریش اگروال کا بی جے پی میں ایس پی کیلئے ایک بڑاجھٹکامانا جارہاہے کیونکہ وہ قومی سیاست میں ایس پی کا سب سے اہم چہرہ تھے ۔بہرکیف آج نریش اگروال ایس پی چھوڑکربی جے پی میں چلے گئے۔ دہلی بی جے پی دفترمیں نریش اگروال سینئربی جے پی لیڈروں کی موجودگی میں بی جے پی میں شامل ہوئے۔مرکزی وزیرپیوش گوئل کے علاوہ ،پارٹی ترجمان سمبت پاترا کے ساتھ ساتھ کئی اورلیڈرموجودتھے۔
میڈیارپورٹس کے مطابق، بتایاجاتاہے کہ نریش اگروال ایس پی صدراورسابق وزیراعلیٰ اکھلیش یادوسے راجیہ سبھاسیٹ پران کی جگہ جیابچن کوٹکٹ دینے سے ناراض ہیں اسلئے انہوں نے اتنابڑاقدم اٹھایا اوربی جے پی سے ہاتھ ملاکراکھلیش کوبڑاجھٹکادینے کا فیصلہ کیاہے۔نریش اگروال نے اس موقع پراس بات کا اظہاربھی کیااورسیدھے طورپر پارٹی پرالزام لگایا کہ فلم میں کام کرنے والے کوٹکٹ دیاگیاجبکہ سیاست کرتے آرہے پارٹی کے لیڈرکاٹکٹ کاٹ دیاگیا۔نریش اگروال، مکیش اگروال، نتن اگروال سابق وزیراورایم ایل اے مدھومشراپرسن ہردوئی کے ساتھ پروگرام میں موجودتھے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *