اب بیوی حسین جہان پرمحمدسمیع کا بڑاخلاصہ

haseen-jahan-sami
ہندوستانی کرکیٹراورتیزگیندبازمحمدسمیع اپنے فیملی رشتوں کی وجہ سے ان دنوں سرخیوں میں ہیں۔ان کی اہلیہ حسین جہاں نے محمدسمیع پرکئی طرح سنگین الزامات لگائے ہیں،ان الزاموں پراب محمدسمیع نے کھل کرجواب دیاہے۔محمدسمیع نے جواب ہی نہیں دےئے بلکہ کئے خلاصے کئے ہیں۔یعنی اہلیہ پرسنگین الزام لگائے ہیں۔محمدسمیع نے اہلیہ حسین جہاں پرالزام لگاتے ہوئے بتایاکہ حسین جہاں نے ان سے ان کی پہلی شادی اوربچوں کی بات چھپائی تھی۔انہیں اس کے بارے میں بعدمیں پتہ لگناشروع ہوا۔دراصل ،ایک ٹی وی انٹرویو میں محمدسمیع نے بتایاکہ حسین جہان نے بتایاتھاکہ یہ ان کی بہن (کزن)کی بیٹیاں ہیں، یہاں تک کہ ان کے دوستوں اوراہل خانہ کوبھی یہ جانکاری تھی۔سمیع نے انٹرویومیں بتایاکہ انہیں حسین کے پہلے سے شادی شادہ ہونے کی بات معلوم نہیں تھی۔حسین نے اپنی شادی اوربچوں کی بات سمیع سے چھپائی۔انہوں نے کہاکہ جب ہم دونوں نے شادی کی تب مجھے حسین جہان کی پہلی شادی کے بارے میں معلوم نہیں تھا۔سمیع نے آگے کہاکہ حسین جہاں نے دھیرے دھیرے انہیں یہ باتیں بتائیں۔اس نے کہاتھاکہ بچیاں اس کی مرحوم بہن کی بیٹیاں ہیں۔ابھی تک میرے خاندان کویہی لگتاتھاکہ وہ اس کی بہن کی بیٹیاں ہیں۔سمیع اوران کی اہلیہ کے بیچ تنازعہ کے باعث بی سی سی آئی نے اپنے سالانہ کانٹریکٹ سے سمیع کوباہرکردیاہے۔اس پرسمیع نے کہاکہ بورڈ نے اس معاملے میں بہت جلدی کردی ہے۔

 

 

عیاں رہے کہ ہندوستانی کرکٹر محمدسمیع کی بیوی حسین جہاں نے حال ہی میں شامی پر خانگی تشدد ، جنسی زور زبردستی ، ظلم و ستم، شادی کے بعد بھی ناجائز تعلقات رکھنے اور میچ فکسنگ میں شامل ہونے اور پاکستان کی ایک خاتون سے پیسے لینے جیسے سنگین الزامات عائد کیے تھے۔

 

یہ بھی پڑھیں   نجیب احمدکے بعد اب جے این یوسے ایک پی ایچ ڈی کی طالبہ 4دنوں سے لاپتہ
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *