آل انڈیا مسابقہ میں محمد مشرف کی نمایاں کامیابی

Mohd-Musharraf
نواں ریاستی مسابقہ ہریانہ ،پنجاب ،چنڈی گڑھ ،ہماچل پردیش میں مدرسہ قادریہ مسروالا کے دو طالب علم محمد مشرف بن حافظ محمد اسرافیل و محمد امجد بن محمد عباس نے اول پوزیشن حاصل کر کے آل انڈیا مسابقہ واقع جامعہ اشاعت العلوم اکل کنواں مہارشٹر بتاریخ 15/03/2018کو اپنا نام درج کرانے میں کامیابی حاصل کی اور اس میں محمد مشرف نامی درجہ حدیث کے طالب علم نے آل انڈیا مسابقہ میں دوم پوزیشن حاصل کر کے/= 25000روپے نقد انعام اور سفر عمرہ کاٹکٹ حاصل کرنے کی سعادت حاصل کی ۔ملکی اور غیر ملکی مہمانوں کے درمیان مدرسہ قادریہ کے نظام کو سراہاگیا اور توصیفی سند سے طالب علم کو نوازا گیا ۔
مدرسہ قادریہ مسرو الا میں خبرآتے ہی طلباء ،اساتذہ ،اور ذمہ داران مدرسہ میں خوشی کی لہر دوڑگئی مدرسہ قادریہ کے ناظم مولانا کبیر الدین فاران مظاہری نے کہا اول روز سے ہی مدرسہ قادریہ تعلیم و تربیت کے معیار کو بلند کرنے کی سعی بلیغ کر رہا ہے ۔یہ مبارک دن ہمیں اللہ نے اس لئے دیکھائے ۔مولانا فاران نے مسابقہ کے روح رواں حضرت مولانا غلام محمد وستانوی صاحب کی خد مات کو سراہا اور انکی صحت وعافیت کے لئے دعاوں کا اہتمام کروایا ۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *