یہودیوں نے کی قبلہ اول کی بے حرمتی

qibla-awwal
فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس میں مسجد اقصیٰ میں یہودیوں کے حملے اور مقدس مقام کی مجرمانہ بے حرمتی کا سلسلہ جاری ہے۔ گزشتہ روز اسرائیلی فوج کی فول پروف سیکورٹی میں مزید 44 یہودی مسجد اقصیٰ میں داخل ہوئے اور قبلہ اول میں گھس کرنام نہاد مذہبی رسومات کی ادائی کی آڑ میں مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔ یہودیوں نے مسجد اقصیٰ میں گھس کر تلمودی تعلیمات کے مطابق مذہبی رسومات ادا کیں اور اشتعال انگیز حرکات کا ارتکاب کیا۔
مرکزاطلاعات فلسطین نے فلسطینی محکمہ اوقاف کے حکام کے حوالے سے بتایا ہے کہ دو درجن یہودی مراکشی دروازے کے راستے قبلہ اول میں داخل ہوئے اور حرم قدسی کی بے حرمتی کا ارتکاب کیا۔ یہودی مسجد اقصیٰ میں مراکشی دروازے اور باب السلسلہ سے داخل ہوئے۔ یہودی کو اسرائیل پولیس کی طرف سے فول پروف سیکورٹی مہیا کی گئی تھی۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *