محمدسمیع کے گھرپہنچی کولکاتہ پولیس

kolkata-police
ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے تیزگیندبازمحمد سمیع کی اہلیہ حسین جہاں کے ذریعہ لگائے گئے الزامات پر کولکاتہ پولیس نے مقدمہ درج کرکے کارروائی تیزکردی ہے۔اس کولیکراتوارکوکولکاتہ کرائم برانچ کی ٹیم نے محمدسمیع کے گاؤں جاکرگھرمیں رشتے داروں سے پوچھ تاچھ کی۔ وہیں پیرکو سمیع کے بھائی حسیب کے یہاں کرائم برانچ کی پولس پوچھ تاچھ کیلئے پہنچی۔
گھریلوتنازعہ اورمیچ فکسنگ کے سنگین الزامات کا سامنا کررہے تیزگیندبازمحمد سمیع کے آبائی گاؤں امروہہ میں کولکاتہ پولیس نے پیرکولگاتاردوسرے دن گاؤں والوں سے جانکاری لی ہے۔کولکاتہ کرائم برانچ کی چاررکنی ٹیم پیرکوسارے دن گاؤں میں رہی۔ ٹیم نے تقریباً بیس پچیس خواتین سے پوچھ تاچھ کی۔کرائم برانچ ٹیم نے سمیع کے گھرکا پورا نقشہ تیارکیا ۔ گھرکے ہر ایک کونے کونے کوکیمرے میں قید کیا۔ سمیع کی جائیداد، سیکڑوں بیگھا زمین کاریکارڈ کی باریکی سے تفصیل لیا۔ اس سے پہلے ڈڈولی تھانے میں تقریباً دوگھنٹے سمیع اوران کے خاندان کے چارممبران کے مجرمابہ ریکارڈزسے متعلق جانکاری جمع کی۔عیاں رہے کہ سمیع کی اہلیہ حسین جہاں نے کولکاتہ میں سمیع کے خلاف الگ الگ دفعات میں کیس درج کرایاہے۔ تب سے لیکرمحمد سمیع کی مشکلیں اوربڑھ گئی ہیں۔

 

یہ بھی پڑھیں   جنید قتل معاملہ کی سی بی آئی جانچ ہوگی
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *