کسان آندولن پرراہل گاندھی نے مودی حکومت کوآڑے ہاتھوں لیا

rahul-gandhi
مہاراشٹر کے ناسک سے کسانوں کا مارچ قریب 200کلومیٹر کے پیدل سفرکے بعدآج ممبئی کے آزادمیدان پہنچاہے ۔مہاراشٹرکسان آندولن پرراہل گاندھی نے مودی کوحکومت کوآڑے ہاتھوں لیاہے۔کانگریس پارٹی کے صدرراہل گاندھی نے مہاراشٹرکے کسانوں کے معاملے پربولتے ہوئے کہاکہ یہ صرف ریاست کے کسانوں کا معاملہ نہیں ہے، یہ معاملہ پورے ملک کے کسانوں کا ہے۔کانگریس پارٹی کی جانب سے راہل گاندھی لمبے عرصے سے کسانوں کے معاملے پراپنی بات رکھتے آرہے ہیں۔اے این آئی کودےئے بیان میں راہل گاندھی نے آج مہاراشٹر کے کسانوں کے آندولن پراپنی بات کہی ہے۔
واضح ہوکہ آج کسان حکومت کے خلاف مارچ کر رہے کسان مارچ میں شامل کسانوں کا مطالبہ ہے کہ ریاست کے کسانوں کو انکی پیداوار کا مناسب معاوضہ دیا جائے اور ان کا قرض معاف کیا جائے۔ آج یہ کسان ممبئی میں مہاراشٹر اسمبلی گھیراؤکریں گے اور حکومت پر دباؤبنائیں گے کہ حکومت ان کے مطالبات تسلیم کرے۔

 

یہ بھی پڑھیں   30ہزارکسان پیدل ناسک سے ممبئی پہنچے، آج اسمبلی کا گھیراؤ
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *