پی ایم مودی-لالو’چوک‘ کے نام پرتنازعہ ،ایک شخص کاقتل

darbhanga
بہارکے دربھنگہ میں مودی سپوٹرکاگلاکاٹ کرموت کے گھاٹ اتارنے کاسنسنی خیزمعاملہ سامنے آیاہے۔ الزام ہے کہ مہاگٹھ بندھن حمایتی لوگوں نے ایک مودی حمایتی شخص کاگلاکاٹ کراسے موت کی نیندسلادیاہے۔خبروں کے مطابق، پولس نے معاملہ درج کرکے تین لوگوں کوحراست میں لے لیاہے اورالگ الگ ٹھکانوں پرچھاپے ماری کرکے ملزموں کاپتہ لگارہی ہے۔
بتایاجارہاہے کہ دربھنگہ میں بھدہاگاؤں واقع چوک کا نام سواسال پہلے وزیراعظم نریندرمودی کے نام پررکھاگیاتھا۔نام بدل کرلالوپرسادکرنے کولیکرتنازعہ چل رہاتھا۔جمعرات کی رات تنازعہ اتنابڑھ گیاکہ ایک کمیونٹی کے بائک سوارحملہ آوروں نے تلوارسے حملہ کرکے بی جے پی نیتاکے والدکاگردن کاٹ کرقتل کردیا۔
بتایاجارہاہے کہ دربھنگہ میں ایک خاندان نے اپنے علاقے میں ایک چوک کانام ’مودی چوک‘ رکھ دیا۔اس کے بعدمہاگٹھ بندھن کے حامیوں نے خاندان کے ایک آدمی کا بے رحمی سے گردن کاٹ کراس کا قتل کردیا،وہیں اپنے والدکوبچانے کیلئے آئے بیٹے پربھی حملہ کیاگیا۔حملے میں بیٹابھی سنگین طورسے زخمی ہوگیا۔اس کے بعدزخمی لڑکے کواسپتال میں داخل کرایاگیاہے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *