ہندی کے معروف شاعرکیدارناتھ سنگھ نہیں رہے

kedarnath_singh

گیان پیٹھ اعزاز یافتہ ہندی کے معروف شاعر کیدار ناتھ سنگھ نے 19مارچ کوآل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز(ایمس) میں پونے نوبجے آخری سانس لی ۔ وہ تقریباََ 85برس کے تھے۔ان کی 20مارچ کودہلی کے لودھی روڈ واقع شمشان گھاٹ میں آخری رسومات اداکی جائے گی۔گزشتہ ایک برس سے بیمار چل رہیکیدار ناتھ سنگھ کوکئی پرائیویٹ اسپتالوں میں داخل کرایا گیا تھا۔ تقریباََ سات دن پہلے انہیں پھر سے ایمس میں داخل کرایا گیا جہاں 19مارچ کی رات تقریباََ پونے بجے انہوں نے آخری سانس لی۔ ان کی آخری رسومات کل تین بجے لودھی روڈ میں واقع شمشان گھاٹ میں ادا کی جائیں گی۔کیدارناتھ کاجنم 1934میں اترپردیش کے بلیاضلع کے چکیاگاؤں میں ہواتھا۔انہوں نے کاشی ہندویونیورسٹی سے 1956میں ہندی میں ایم اے اور1964میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی۔گورکھپورمیں انہوں نے کچھ ہندی پڑھائی اوورجواہرلال نہرویونیورسٹی سے شعبہ ہندکے صدرکے عہدہ سے ریٹائرہوئے تھے۔ان کے کنبہ میں ان کا ایک بیٹا اور پانچ بیٹیاں ہیں۔ ان کی اہلیہ کا کئی برس قبل انتقال ہوگیا تھا۔انہیں ساہتیہ اکادمی انعام سمیت کئی اعزاز ملے تھے اور وہ ساہتیہ اکادمی کے فیلو بھی تھے۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *