سہ رخی سیریز:کارتک کے طوفانی اننگ میں اڑگیا بنگلہ دیش، ہندوستان بناچمپئن

karthik
ہندوستان نے بنگلہ دیش کواعصاب شکن میچ میں اتوارکو4 وکٹ سے ہراکرسہ فریقی ٹوئنٹی 20سیریز نداہاس ٹرافی کا خطاب جیت لیا۔یہ جیت دنیش کارتک کے آخری گیندپرلگائے گئے شاندارچھکے کے کمال سے ہندوستان نے جیت حاصل کی ہے۔کارتک نے کمال کی اننگ کھیلی اورہندوستان کوچمپئن بنا دیا۔کارتک محض 8گیندوں میں 2چوکے اور3چھکے لگاتے ہوئے ہندوستانی شائقین کوجشن منانے کا موقع دے دیا۔ہندوستان نے لیگ اسپنریوجویندرچہل 18رن پر3وکٹ کی شاندارگیندبازی سے بنگلہ دیش کو8وکٹ پر 166رن پرروک دیاتھا۔کارتک نے ایسے وقت میچ جیتنانے والی اننگ کھیلی جب ہندوستان کے لئے اچانک سب کچھ ختم نظرآرہاتھا۔18ویں اوورمیں وجے شنکرنے چار ڈاٹ گیندکھیلی تھیں اورآخری گیند پرمنیش پانڈے آوٹ ہوگئے۔ ہندوستان کا 18ویں اوور کے بعد اسکورتھا133رن اورجیت سے بہت دورنظرآرہی تھی لیکن 19ویں اوورمیں کارتک ہندوستان کی امیدوں پر مسیحابن کراترے اورانہوں نے میچ کا رخ بدل دیا۔
خاص بات یہ ہے کہ دنیش کارتک نے 14سال کے لمبے بین الاقوامی کرکٹ کرےئر میں اس سے پہلے اتنی سرخیاں نہیں بٹوریں ، جتنی محض ایک رات میں۔دراصل انہو ں نے عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔ 32سال کے کارتک ایسے بلے بازبن گئے ،جنہوں نے بین الاقوامی مقابلے میں آخری اوور کی آخری گیندپرچھکالگاکرٹیم کوجیت دلائی، جب پانچ یا اس سے زیادہ رن چاہئے ہو۔اس ایک شانداری اننگ نے انہیں فاتح بنادیا۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *