تیزگیندبازمحمدسمیع کے مشکلوں میں اضافہ

mohammad-sami
ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے معروف گیند باز محمد سمیع کی ان دنوں مشکلیں مسلسل بڑھتی جارہی ہیں۔بیوی کی جانب سے لگا تار لگائے جا رہے الزامات کے سبب ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) کے سالانہ کنٹریکٹ سے باہر کر دیا ہے ۔ وہیں دوسری جانب ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) نے اپنی اینٹی کرپشن یونٹ (اے سی یو ) کو محمدسمیع پر عائد میچ فکسنگ کے الزامات کی جانچ کا حکم دے کر ان کی مشکلوں کو مزید بڑھا دیا ہے۔
بی سی سی آئی کا کام کاج سنبھالنے والی کمیٹی سی او اے نے سمیع پر میچ فکسنگ میں ملوث ہونے کے الزامات کی جانچ کے لیے اے سی یو کو خط لکھا ہے۔
بیوی حسین جہاں کے الزامات میں گھرے محمدسمیع کو اب آئی پی ایل سے بھی باہر کا راستہ دکھایا جا سکتا ہے۔ دلی ڈئیرڈیولس کی طرف سے کھیلنے والے گیندباز محمد سمیع پر ان کی اہلیہ نے میچ فکسنگ کا بھی الزام لگایا ہے۔ 2009 میں آئی پی ایل میں قدم رکھنے والے محمدسمیع نے اب تک 39 میچوں میں 23 وکٹ لئے ہیں۔ وہ گزشتہ چند سالوں سے آئی پی ایل ٹیم دلی ڈئیرڈیولس کا حصہ ہیں۔ جبکہ اس بار ڈئیرڈیولس نے انہیں رائٹ ٹو میچ کارڈ کا استعمال کرتے ہوئے 3 کروڑ روپئے میں اپنے ساتھ لیا ہے۔
کرکٹ کنٹرول بورڈ کی طرف سے دیئے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ جب تک انسداد بدعنوانی یونٹ اس پورے معاملہ کی جانچ نہیں کر لیتی تب تک ان کا کنٹریکٹ ہولڈ پر رہے گا۔ بورڈ چاہتا ہے کہ محمد سمیع کے ذاتی معاملات اور الزامات کی بجائے انسداد دہشت گردی کی ٹیم صرف فکسنگ سے منسلک معاملات کی جانچ کراپنی رپورٹ 10 دن کے اندر بورڈ کو سونپ دے۔

 

عیاں رہے کہ ہندوستانی کرکٹر محمدسمیع کی بیوی حسین جہاں نے حال ہی میں شامی پر خانگی تشدد ، جنسی زور زبردستی ، ظلم و ستم، شادی کے بعد بھی ناجائز تعلقات رکھنے اور میچ فکسنگ میں شامل ہونے اور پاکستان کی ایک خاتون سے پیسے لینے جیسے سنگین الزامات عائد کیے تھے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *