اے ایم یو میں فائن آرٹس کلب کی جانب سے آرٹس میلہ کا انعقاد

Inauguration-of-art-exhibit
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی(اے ایم یو)کے کلچرل ایجوکیشن سنٹر کے فائن آرٹس کلب کی جانب سے آرٹ میلہ ’آرٹ نِشے2018‘ کا آغاز عبداللہ ہال، ویمنس کالج، اے ایم یو میں پرجوش ماحول میں شاندار طریقہ سے ہوا۔ بین الاقوامی شہرت یافتہ آرٹسٹ اور TEDxٹاک کے مقرر مسٹر آدتیہ دیو شرما نے اے ڈی آئی ایف اے ، نئی دہلی کی سربراہ بھارتی سپرا کے ہمراہ زندگی اور عالمی اتحاد کے تصورات پر طلبہ طالبات کے ساتھ گفتگو کی۔ اِنٹرایکٹیو ورکشاپ میں مسٹر شرما نے طلبہ سے کہا کہ آپ فیشن کی پرستش نہ کریں ، بلکہ خود فیشن بنیں۔
آرٹ میلے میں آج معین الدین آرٹ گیلری میں مشہور آرٹسٹ مسٹر گلریز علی، پروفیسر مدھو رانی (فائن آرٹس شعبہ کی سربراہ)، اور خطاطی آرٹسٹ گوری یوسف حسین کی بین الاقوامی آرٹس نمائش کا افتتاح ہوا جس میں شام کی جنگ پر زین العابدی اور ایان مدار کے فن پاروں کی بھی نمائش کی گئی۔ جمیل احمد اور عبدالحسن کے فن پارے بھی نمائش میں شامل ہیں۔ آرٹ میلے کے موقع پر اے ایم یو میں سی ای سی کے لان پر رنگولی بنائی گئی تھی جہاں خطاطی کے نمونے اور فیشن اسکیچ ناظرین کی توجہ کا مرکز بنے رہے۔ آرٹ مجسموں کا خاکہ صابر خاں نے رنجن کمار، فیض اللہ احمد اور ایان مدار کے تعاون سے تیار کیا ۔ میلے میں کامرشیل بازار ’’سواد نِشے‘‘ بھی لوگوں کے لئے باعث کشش رہا جس میں تھری ڈی بوتھ اور گیمنگ زون بھی شامل ہیں۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *