عالمی یومِ گُردہ پر مفت طبی کیمپ کا انعقاد

Health-camp
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی(اے ایم یو) کے جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج (جے این ایم سی) کے شعبۂ میڈیسن کے ڈاکٹر سیف قیصر، ڈاکٹر حیدر حسینی اور ڈاکٹر حسن عامر کی ٹیم نے عالمی یومِ گُردہ کے موقع پر گزشتہ 8؍مارچ کو زہرہ باغ میں تقریباً 150؍مریضوں کی جانچ کی اور انھیں طبی مشورے دئے ۔ کیمپ میں 28؍مریضوں میں گردہ کی بیماری ہونے کی تصدیق ہوئی ، جنھیں مفت دوائیں تقسیم کی گئیں۔ کیمپ کا انعقاد امامیہ میڈیکلس انٹرنیشنل ٹرسٹ نے شعبۂ میڈیسن کے اشتراک سے کیا تھا۔
آئندہ 11؍مارچ کو ایسا ہی ایک کیمپ علی گڑھ ضلع کے جلالی قصبہ میں محلہ گڑھی میں منعقد کیا جائے گا۔ یہ کیمپ صبح 10؍بجے سے دوپہر 1؍بجے تک چلے گا۔ اس سال خواتین میں گُردہ امراض کی جانچ اور بیداری پیدا کرنا خاص موضوع ہے ۔ڈاکٹروں نے بتایا کہ ہندوستان میں بارہ سے پندرہ فیصد لوگ گردے کے کسی نہ کسی مرض میں مبتلا ہوتے ہیں ، مگر اس میں سے دس فیصد سے بھی کم لوگ درست وقت پر کسی ڈاکٹر سے مشورہ کرپاتے ہیں۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *