کرکٹر محمد سمیع کی اہلیہ نے شوہر اور سسرال کے 4 اراکین کے خلاف درج کرائی ایف آئی آر

muhammad-sami
کرکٹرمحمد سمیع کی بیوی حسین جہاں نے جمعرات کی رات کولکاتہ پولس کے اعلیٰ افسروں سے مل کر اپنے شوہر اور سسرال والوں کے خلاف جسمانی اور ذہنی اذیت پہنچانے سمیت کئی الزامات عائد کرتے ہوئے تحریری شکایت درج کرائی ہے۔حسین جہاں کی تحریر شکایت کی بنیاد پر کولکاتہ کے جادوپور تھانہ میں محمدسمیع اور ان کے بڑے بھائی سمیت خاندان کے چار ارکان کے خلاف معاملہ درج کرلیا ہے۔ سمیع کی اہلیہ نے اپنے وکیل کے ساتھ کولکاتہ پولس کے دفتر لال بازار جا کر خفیہ شاخ کے سربراہ پروین ترپاٹھی کو اپنی تحریری شکایت دی۔ کولکاتہ پولس کمشنر کے نام لکھی گئی اس تحریر میں حسین جہاں نے کرکٹرمحمد سمیع پر بے وفائی ، مختلف عورتوں کے ساتھ جسمانی تعلق، جنسی استحصال ، ڈرانے دھمکانے، اہل خانہ کی جانب سے جسمانی ظلم و ستم کرنے اور مارنے کی دھمکی دینے کے الزام لگائے ہیں۔حسین نے سمیع کے خلاف مقامی پولیس اسٹیشن میں صبح شکایت درج کرائی تھی جس کے بعد جمعہ کو جادھوپر پولیس اسٹیشن سے مختلف پولیس اہلکاروں نے ہندستانی کرکٹر نے فلیٹ کا دورہ کیا۔اس سے ایک دن پہلے ہی حسین نے لال مارکیٹ واقع کولکاتہ پولیس ہیڈ کوارٹر میں جاکر جوائنٹ پولیس کمشنر سے ملاقات کی تھی۔
سمیع کی بیوی اپنے وکیل کے ساتھ پولیس اسٹیشن پہنچی تھیں۔پولیس نے کرکٹر کے خلاف تعزیرات ہند کی مختلف دفعات 360، 498 اے، 161، 373 کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔اس کے علاوہ کچھ دفعات ایسی ہیں جس میں ضمانت بھی نہیں ہے۔پولیس نے سمیع کے خلاف جو ایف آئی آر درج کی ہے اس میں ان کے علاوہ خاندان کے چار دیگر ارکان کے نام بھی شامل ہیں۔
حسین نے یہ بھی الزام لگایا ہے کہ سمیع کے بھائی نے ان کے ساتھ عصمت دری کرنے کی بھی کوشش کی تھی۔اس کے علاوہ متاثرہ نے دعویٰ کیا ہے کہ اس معاملے کے بعد وہ غیر محفوظ محسوس کر رہی ہیں، ایسے میں انہیں پولیس سیکورٹی بھی مہیا کرائی جانی چاہیے۔اس صورت میں تحقیقات کر رہے کچھ قریبی ذرائع نے کہا ہے کہ خواتین کے شکایت تصفیے مرکز کی افسر بھی حسین سے ان کی طرف سے لگائے گئے الزامات کو لے کر ان سے پوچھ گچھ کر سکتی ہیں اور ان الزامات کے لئے ثبوت پیش کرنے کے لئے بھی کہا جائے گا۔اس دوران کرکٹر سمیع نے اپنے اوپر لگائے گئے الزامات کو سرے سے خارج کرتے ہوئے ان سے انکار کیا ہے اور یہ اپنے خلاف سازش قرار دیا ہے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *