کرکیٹرہاردک پانڈیا مشکل میں

Hardik-Pandya
ہندوستانی آئین سازڈاکٹربھیم راؤ امبیڈکرکے خلاف تبصرہ کرنے کے معاملے میں ٹیم انڈیا کے کرکیٹرہاردک پانڈیا مشکل میں پھنستے دکھ رہے ہیں۔ہندوستانی ٹیم کے آل راؤنڈر کرکیٹرہاردک پانڈیا کوان کے نام کے فرضی ٹوئٹر اکاؤنٹ سے بھیم راؤ امبیڈکر پرکئے گئے تبصرے کے باعث کورٹ نے ا ن کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا حکم دیاہے۔جودھپورکی ایک خصوصی ایس سی ؍ایس ٹی کورٹ نے پولس کوہاردک پانڈیاکے خلاف ایف آئی آردرج کرنے کا حکم جاری کیاہے۔واضح رہے کہ یہ پورامعاملہ گذشتہ 26دسمبرکوپانڈیاکے اکاؤنٹ سے کئے گئے ٹویٹ کولیکر ہے۔یعنی پانڈیا کے نام سے فرضی ٹوئٹرپر آئین کے بانی باباصاحب بھیم راؤ امبیڈکر کولیکرمتنازعہ تبصرے کئے گئے تھے ۔اس معاملے پرپچھلے دنوں ہاردک پانڈیا کے خلاف کورٹ عرضی دائرکرکے ایف آئی آردرج کرنے کامطالبہ کیاگیاتھا ، جسے کورٹ قبول کرلیا۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *