گریٹر نوئیڈا میں خوفناک سڑک حادثہ ، 5 افراد ہلاک

car-accident
گریٹر نوئیڈا۔ اترپردیش کے ضلع گوتم بدھ نگر کے گریٹر نوئیڈا کے تھانہ بادل پورعلاقے دھوم مانکپورکے قریب ایک تیزرفتارویگن آر کار نے سڑک پر کھڑے ٹرک میں پیچھے ٹکرماردی ۔اس میں تین بچوں سمیت 5لوگوں کی موت ہوگئی ۔جبکہ خاندان کے چاربچوں سمیت پانچ لوگ زندگی اورموت کے بیچ لڑرہے ہیں۔وہیں اطلاع ملنے پرپہنچی پولس نے لاشوں کوقبضے میں لیکرپوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیاہے۔
بتایاجارہاہے کہ یہ سبھی لوک غازی آبادمیں شادی تقریب میں شرکت کرنے کے بعدویگن آر کارسے اپنے گاؤں بڈپورالوٹ رہے تھے۔کارمیں دس لوگ سوارتھے، جس میں سات بچے ، دوخاتون اورگاڑی چلارہامنویرشامل تھا۔دیررات سبھی کارسے ڈیری مچھاگاؤں کے پاس ہی پہنچے تھے۔اسی دوران کاراین ایچ 91پربنے فوجی ڈھاباپرکھڑے ٹرک میں جاگھسی۔ٹکراتنا زوردارتھاکہ کارپرزے اڑگئے۔

 

یہ بھی پڑھیں    اب بیوی حسین جہان پرمحمدسمیع کا بڑاخلاصہ

 

اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور کار میں پھنسے زخمیوں کو قریبی پرائیویٹ اسپتال میں داخل کرایا۔ اسپتال کے ڈاکٹروں نے تشخیص کے بعد من ویر (38)، نیتو (26)، ارجن (12)، نشا (8) اور خوشی (6) کو مردہ قرار دے دیا۔ زخمیوں میں تین کی حالت اب بھی تشویشناک بتائی جا رہی ہے جبکہ دو بچوں کی حالت قدرے بہتر ہے۔

 

یہ بھی پڑھیں    نجیب احمدکے بعد اب جے این یوسے ایک پی ایچ ڈی کی طالبہ 4دنوں سے لاپتہ
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *