چارہ گھوٹالے کے ایک اورمعاملے میں لالویادواورجگن ناتھ مشراپرفیصلہ آج

lalu-yadav-and-jagannath-mi
چارہ گھوٹالے کے ایک اورمعاملے میں سی بی آئی کی خصوصی عدالت میں آج فیصلہ سنائیگی۔یہ معاملہ دسمبر1995سے جنوری 1996کے بیچ دمکاکوشاگارسے 13.13کروڑروپے فرضی طریقے سے نکالنے کا ہے۔اس معاملے میں بہارکے دوسابق وزیراعلیٰ لالوپرسادیادو اورڈاکٹرجگنناتھ مشرابھی ملزم ہیں۔
بہرکیف چارہ گھوٹالہ کے دمکا خزانے سے غیر قانونی نکاسی سے متعلق آر سی 38اے69معاملے میں آر جے ڈی کے سر براہ لالو پرساد سمیت 31ملزمین پر آج فیصلہ سنایا جائے گا۔ سی بی آئی کی خصوصی عدالت شیو پال سنگھ آج کو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ فیصلہ سنائیں گے ۔ سی بی آئی کے سینئر خصوصی پبلک پراسیکیوٹر راکیش پرساد نے بتایا کہ معاملے میں کل 48ملزم تھے۔ اس میں 14کی موت ہو گئی ۔ دو سرکاری گواہ بن گئے اور ایکملزم کو بری کر دیا گیا ۔ اب معاملے میں 31ملزم ٹرائل فیز کر رہے ہیں۔ ان میں بہار کے سابق وزیر اعلیٰ لالو پرساد یادو،اے سی چودھری،ارون کمارسنگھ،اجیت کمار ورما ،ومل کانت داس،بیک جولیس،وینو جھا،دھرو بھگت،گوپی ناتھ داس،جگدیش شرما،سابق وزیر اعلیٰ جگناتھ مشر ،منو رنجن پرساد،ایم سی سبرنو، مہیش پرساد،ایم ایس بیدی،نریش پرساد،نند کشور پرساد، او پی دیواکر،پنکج موہن بھوئی،پیتامبر جھا،پی سی سنگھ، رگھو نندن پرساد، رادھا موہن منڈل، سابق ممبر اسمبلی آر کے رانا،راج کمار شرما آرکے بگیریا،سرسوتی چندرا،ایس کے داس اور سابق وزیر ودیا ساگر نشاد شامل ہیں۔

 

یہ بھی پڑھیں   تیزگیندبازمحمدسمیع کے مشکلوں میں اضافہ
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *