کیمیکل فیکٹری میں بھیانک آگ،تین افرادہلاک

chemical-factory
مہاراشٹرکے پال گھرمیں جمعرات کی رات بھیانک آگ لگ گئی۔تاراپورکے ایم آئی ڈی سی احاطہ میں واقع کیمیکل فیکٹری کابائلرپھٹنے سے آگ لگی۔بتایاجارہاہے کہ بلاسٹ اتناتیزتھاکہ اس کی آوازکئی کلومیٹردورتک سنائی دی۔اس بھیانک آگ میں اب تک تین لوگوں کے ہلاک ہونے کی خبرہے اور13افرادزخمی بتائے جارہے ہیں۔
پال گھرکنٹرول پولس کے افسرپرمودپوارنے کہاکہ ممبئی سے 150کلومیٹر کی دوری پررات کے قریب سواگیارہ بجے کیمیکل فیکٹری میں بھیانک بلاسٹ ہوا، جس سے آگ لگ گئی۔ابھی تک بلاسٹ کی وجوہات کاپتہ نہیں لگ پایاہے۔آگ بجھانے کاکام جاری ہے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *