فلاح انسانیت اور مذہبی تشدد کے خاتمے کیلئے بین المذاہب بورڈ کا قیام

salman-nadvi-board
مولانا سید سلمان حسینی ندوی نے آج 8مارچ کولکھنؤ، حضرت گنج میں، فلاح انسانیت اور مذہبی تشدد کے خاتمے کے لیے بین المذاہب بورڈ کے قیام کا اعلان کیا، علما، وکلا، صحافیوں اور دانشوران نے کیا استقبال، لکھنؤ کے ہندو طبقے سے منکا میشور مندر کی مہنت دِیویہ گری اسی طرح سکھوں کے گرودوارے سے گرو دیویندر سنگھ، بودھوں کے رہنما وشوجیت بھنتے صاحب، مولانا کلیم صدیقی کے نمائندے حاجی شکیل،داعئی اسلام علامہ شمس نوید عثمانی کے جانشین اور معروف اسلامی مبلغ ڈاکٹر سید عبداللہ طارق صاحب، نیز کانپور چرچ کے بشپ اور مرادآباد سے حاجی سلیم نے شرکت کی، نیشنل میڈیا اور مین اسٹریم میڈیا ہاؤسز نے بھی شرکت کی، اور بین المذاہب کشیدگی ختم کرنے کے لیے اس بورڈ کا استقبال کیا۔نوٹ یہ خبرتازہ ترین میڈیاگروپ کے وہاٹس ایپ سے لی گئی ہے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *