جامعہ ملیہ اسلامیہ میں دوروزہ سالانہ اسپورٹس میٹ 2018 اختتام پذیر

jamia-sports-complex
’’ذہین اورذرخیز دماغ ایک صحت مند جسم میں ہی نشوونما پاتا ہے اور اس کے لیے سیر وتفریح اور کھیل کو اہمیت دینی چاہیے۔‘‘ان خیالات کا اظہارچیف گیسٹ پروفیسر اقتدار محمد خان، سابق صدر شعبہ اسلامک اسٹڈیز اور ڈائریکٹر اسپورٹس نے آج بزم طلبہ کی جانب سے منعقد’’ دوروزہ سالانہ اسپورٹس میٹ 2018ء‘‘ کی اختتامی تقریب میں کیا۔انہوں نے تمام جیتنے والے طلبہ وطالبات کو مبارک باد دیتے ہوئے فرمایا کہ کھیل انسانی زندگی کے خوردونوش کی طرح ہی ایک ضرورت ہے انہیں اس پر توجہ دینی چاہیے۔پروفیسر محمد اسحق،صدر شعبہ اسلامک اسٹڈیز اور ڈائریکٹر ذاکر حسین انسٹی ٹیوٹ نے بزم طلبہ کی جانب سے اس نئے کام یاب پروگرام کے انعقاد پر شعبہ اسلامک اسٹڈیز کو مبارک باد دیتے ہوئے فرمایا کہ اس طرح کے مختلف قسم کے کھیلوں کا انعقاد ہوتے رہنا چاہیے کیوں کہ یہ ہم نصابی سرگرمیوں کا اہم حصہ ہیں اور اس سے طلبہ کی تخلیقی صلاحیتوں کو جلا ملتی ہے۔
مہمان خصوصی پروفیسر وہاج الدین علوی ،ڈین ،فیکلٹی آف ہیومینٹیزنے فرمایا کہ شعبہ اسلامک اسٹڈیز کی جانب سے اس فیکلٹی میں یہ پہلا پروگرام یقیناًقابل ستائش ہے دوسرے شعبوں کو اس سے تحریک حاصل کرنی چاہیے۔ ڈاکٹر محمد ارشد،ایڈوائزر،بزم طلبہ نے بزم طلبہ کی ٹیم اوراس پروگرام کے خالق فوزیہ پروین،محمد حسان،فضا مظفر شاہ،فاطمہ سید،حفصہ بیگم ،نیہا رحمن ،عاتکہ اختر،لعل چاند وغیرہ کوخصوصی مبارک باد دی اور کہا کہ مجھے قوی امید ہے کہ آئندہ بھی شعبہ میں اس طرح کے پروگرام ہوتے رہیں گے۔دودن تک چلنے والے اس پروگرام میں ہونے والے مقابلوں کے نتائج کا اعلان کیا گیا جوحسب ذیل ہیں:کرکٹ میں فاتح ٹیم شعبہ تاریخ اور رنر اپ شعبہ اسلامک اسٹڈیز کی ٹیم رہی ۔
والی وال میں شعبہ عربی نے پہلا انعام حاصل کیا۔بیٹ منٹن(گرلس) میں پہلا انعام شعبہ اسلامک اسٹڈیزاوربوائز میں پہلا انعام شعبہ اردو نے حاصل کیا۔200میٹر(بوائز) کی دوڑ میں پہلا انعام شعبہ عربک،دوسراایچ ایم ٹی ٹی نے حاصل کیا اورگرلس میں پہلادوسرااورتیسراانعام بالترتیب آفرین، ا شاذیہ صدیقی اوررقیہ عباسی(شعبہ اسلامک اسٹڈیز)نے حاصل کیا۔400 میٹر کی دوڑ میں پہلادوسرا اورتیسراانعام بالترتیب شعبہ اردو،ہندی اور ماس میڈیا نے حاصل کیا۔

 

یہ بھی پڑھیں    جامعہ ملیہ اسلامیہ میں دوروزہ اسپورٹس ڈے کا انعقاد

 

شاٹ پٹ تھرومیں پہلادوسرا تیسرا انعام بالترتیب نیہا رحمن ،فضا مظفر شاہ اورفوزیہ پروین نے حاصل کیا۔ڈسکس تھرو میں پہلا دوسرا اور تیسرا انعام بالترتیب فوزیہ پروین،فضامظفر شاہ اور نیہارحمن نے حاصل کیا۔ٹگ آف وارمیں پہلا انعام فوزیہ اور ان کی ٹیم نے جب کہ دوسرا انعام سمیہ اور ان کی ٹیم نے حاصل کیا ۔آخر میں فاتحین کو ٹرافیوں اور سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا۔
اس پروگرام کے انعقاد میں پروفیسر سید شاہد علی،ڈاکٹر محمد ارشد ،ڈاکٹر محمد خالد خان،ڈاکٹر عمر فاروق،ڈاکٹر خورشید آفاق،ڈاکٹر وارث مظہری ،ڈاکٹر نجم السحر،اسامہ شعیب علیگ،محمد مسیح اللہ،محمد تحسین زماں،ڈاکٹر جاوید اختر،محمداشرف الکوثر،محمدابرار الحق،عمر مبین اعظمی،محمدسالم اعظمی،محمد راحیل اعظمی،ابوسالم یحییٰ اعظمی،انضمام القیوم اعظمی،عبدالرحمن اعظمی،منور حسن کمال،محمد طاہر،بشارت،محمد اشفاق ندوی،شفیع الرحمن ،حفیظ الہدیٰ،سمیہ،آفرین ،ہمیرہ حبیب اور ترنم وغیرہ کا اہم کردار رہا ۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *