کرکیٹرمحمدسمیع کی اہلیہ حسین جہاں نے سی ایم ممتابنرجی سے کی ملاقات

haseen-jahan
کرکیٹرمحمدسمیع پرمیچ فکسنگ ،گھریلوتشدد اورپاکستانی لڑکی سے جسمانی تعلقات جیسے الزامات لگانے والی ان کی بیوی حسین جہاں نے آج 23مارچ کومغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتابنرجی سے بنگال اسمبلی میں ملاقات کی۔حسین نے وزیراعلیٰ کے سامنے اپنی باتیں رکھی اورانصاف کی مانگ کی۔حسین جہاں نے کہاکہ وزیراعلیٰ نے ان کے ساتھ تفصیل سے بات کی اورانہیں یقین دہانی کرائی کہ وہ انکے معاملے کودیکھیں گی۔عیاں رہے کہ حسین نے 19مارچ کوسی ایم ہاؤس پرجاکر ان سے ملاقات کرنے کی عرضی دی تھی۔ 20مارچ کوحسین جہاں کوبتایاکہ وہ 23مارچ کوان سے ملاقت کریں گی۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *