کرکیٹرمحمد سمیع کا مبینہ موبائل فون ضبط

sami
ایک طرف حسین جہاں کی ایف آئی آرکی بنیاد پر کولکاتہ پولیس نے بی سی سی آئی سے محمد سمیع کے جنوبی افریقہ دورے سے متعلق تفصیلات طلب کی ہے۔وہیں دوسری طرف کولکاتہ پولیس نے محمد سمیع کے موبائل کو ان کی اہلیہ حسین جہاں سے لے کر ضبط کرلیا ہے۔حسین نے دعویٰ کیا تھا کہ یہ موبائل فون سمیع کی گاڑی سے برآمد ہوا ہے اس میں واٹس پر بات چیت کی تفصیلات ہے۔عیاں رہے کہ جمعرات کی رات کو حسینہ نے کلکتہ پولس کے ہیڈکوارٹر میں اپنے شوہر اور ٹیم انڈیا کے تیز گیند باز محمدسمیع کے خلاف کئی سنگین الزامات عائد کیے تھے اور اس بنیاد پر کیس بھی درج کیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ حسین جہاں نے محمد سمیع پر پاکستانی خاتون سے تعلق رکھنے اور میچ فکسنگ میں ملوث ہونے کے الزامات بھی عائد کرتے ہوئے کہا کہ ان دونوں کے درمیان تعلقات ہیں اور دونوں کے درمیان روپے کے لین دین ہوئے ہیں۔اس لیے ان شکایات کی بنیادپر جانچ ہونی چاہیے۔

 

یہ بھی پڑھیں   بالی ووڈ کی چاندنی رخصت ہوئی
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *