کاٹھمنڈوطیارہ حادثہ،50افرادہلاک

plane-crash
بنگلہ دیش کا ایک سواری طیارہ نیپال کی راجدھانی کاٹھمنڈومیں واقع تربھوون انٹرنیشنل ایئرپورٹ پرحادثہ کا شکارہوگیا۔طیارہ میں پائلٹ عملہ کے چارممبرسمیت 71افراد سوارتھے، جن میں سے 33نیپالی شہری بتائے جارہے ہیں۔خبروں کے مطابق اب تک ایک درجن سے زائدلوگوں کوبچایاجاچکاہے، جبکہ کم سے کم 50لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔وہیں زخمیوں کواسپتال پہنچایاگیاہے۔
ابھی تک موصولہ اطلاعات کے مطابق، طیارہ میں 37مرد، 27خواتین اوردوبچے سمیت کل 67مسافرسوارتھے۔اس کے علاوہ پائلٹ کے ساتھ چارعملہ بھی طیارہ میں سوارتھے یعنی کل 71لوگ سوارتھے۔فی الحال طیارہ کے حادثے ہونے کی وجہ صاف نہیں ہوپائی ہے۔ابتدائی جانکاری کے مطابق، کاٹھمنڈوکے تربھوون انٹرنیشنل ایئرپورٹ پراترتے وقت طیارہ اپنابیلنس کھوبیٹھااورحادثے کا شکارہوگیا۔

 

یہ بھی پڑھیں  بنگلہ دیشی طیارہ کاٹھمنڈوایئرپورٹ پر کریش،14افرادہلاک
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *