بنگلہ دیشی طیارہ کاٹھمنڈوایئرپورٹ پر کریش،14افرادہلاک

aircraft
نیپال کے کاٹھمنڈو اےئرپورٹ پرسواری طیارہ کریش ہوگیا۔بنگلادیش مسافرایئرکرافٹ جب نیچے اتررہاتھا توتکنیکی خرابی آگئی اوراس میں سے دھواں نکلنے لگا۔ یہ دیکھ کراےئرپورٹ پرموجودعملہ فوری طورپرمددکیلئے دوڑپڑے۔بتایاجارہاہے کہ 67لوگوں میں سے 14لوگوں کی لاشیں نکالی گئیں ہیں۔نیپال پولس نے تصدیق بھی کردی ہے۔لاشیں نکالنے کا کام جاری ہے اورزخمیوں کواسپتال لے جایاجارہاہے۔لیکن اےئرپورٹ پرافسروں کی جانب سے طیارہ کریش ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔
میڈیارپورٹس کے مطابق، کاٹھمنڈواےئرپورٹ پراترتے وقت طیارہ اپناتوازن کھوبیٹھاجس دوران یہ حادثہ ہوا۔بتایاجارہاہے کہ یہ طیارہ بنگلہ دیش کی اےئرلائن یوایس-بنگلہ کاتھا۔اےئرپورٹ کے ترجمان کے مطابق، طیارہ میں قریب67مسافرموجودتھے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *